Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم امریکہ کاکراچی میں مہاجروں کے خلاف جاری ریاستی آپریشن کے خلاف وائٹ ہاؤس کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ


ایم کیو ایم امریکہ کاکراچی میں مہاجروں کے خلاف جاری ریاستی آپریشن کے خلاف وائٹ ہاؤس کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 7/26/2015
ایم کیو ایم امریکہ کاکراچی میں مہاجروں کے خلاف جاری ریاستی اآپریشن کے خلاف وائٹ ہاؤس کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ
مظاہرے میں ایم کیو ایم کے کارکنان، ہمدردوں، خواتین، بزرگ اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت
قائد تحریک الطاف حسین اور مہاجر صوبے اور حقوق کے حق میں نعرے
مہاجروں کی نسل کشی رکوانے کیلئے امریکہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے، مظاہرین کا مطالبہ
واشنگٹن ڈی سی۔۔۔26جولائی2015ء
کراچی میں مہاجروں پر ریاستی آپریشن کے خلاف ایم کیوا یم امریکہ کے زیر اہتمام واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے سامنے بڑااحتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔احتجاجی مظاہرے میں ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل کمیٹی کے اراکین ، چیپٹر انچارج فیصل عثمان، چیپٹر کمیٹی کے اراکین،امریکہ میں مقیم پاکستانیوں، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران، خواتین ، بچوں، نوجوانوں ،بزرگوں سمیت کارکنان اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین جناب الطاف حسین اور مہاجروں کیلئے علیحدہ صوبے کے حق اورمہاجروں پرکراچی میں ریاستی مظالم کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے۔مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مہاجروں کی غیر قانونی گرفتاریوں ، ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے نعرے درج تھے۔مظاہرے کے شرکاء سے اپنے خطاب میں مقریرین نے پاکستان کی ریاست کی جانب سے مہاجر دشمن اقدامات اور کاروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور سیکوریٹی ادارے 5 کروڑ مہاجروں کے استحصال اور قتل عام میں برابر کے شریک ہیں اور مہاجر قوم اب اپنی بقاکے لئے عالمی برادری کی جانب دیکھنے پر مجبور ہے، مقررین نے مزید کہا کہ آج کے مظاہرے کا مقصد امریکہ سمیت بین الاقوامی برادی کی توجہ مہاجروں کی حالت زار پرمبذول کرانا ہے۔ انہوں نے صدر باراک ابامہ ، امریکی سینیٹ اور کانگریس کے اراکین سے اپیل کی کہ وہ مہاجروں کی نسل کشی رکوانے کے لئے پاکستانی حکومت اور ریاست پر اپنا اثر رسوخ استعمال کریں۔ مظاہرے کے شرکاء نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا کے وہ مہاجر قوم کا مقدمہ بین الاقوامی فورم پر پوری شدت کے ساتھ اٹھاتے رہیں گے اور کسی صورت مہاجر حقوق کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ مظاہرہ ایک گھنٹے سے زائد تک جاری رہا جس کے آخر میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سلامتی ، شہیدوں کے لئے مغفرت اور مہاجر قوم کے بہتر مستقبل کے لئے دعا کی گئی۔ 


4/20/2024 7:49:11 AM