Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم برطانیہ کے تحت لندن میں الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کیلئے مظاہرہ


ایم کیوایم برطانیہ کے تحت لندن میں الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کیلئے مظاہرہ
 Posted on: 7/25/2015
ایم کیوایم برطانیہ کے تحت لندن میں الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کیلئے مظاہرہ 
مظاہرے میں رابطہ کمیٹی کے ارکان ،مقامی ذمہ داروں ، بزرگوں ، خواتین ، نوجوانوں ، کمسن اور شیرخوار بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
مظاہرین نے ایم کیوایم کے پرچم ، الطاف حسین کی تصاویر اور مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے
لندن کی فضائیں مظاہرین کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہیں
الطاف حسین کی سیاسی جدوجہداور ایم کیوایم کے خلاف مظالم کی تفصیلات پر مبنی ہینڈ بلز بھی تقسیم کیے گئے
لندن۔۔۔25، جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ یونٹ کے تحت لندن کے علاقے ایجوئیر میں قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا گیا جس میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان، برطانیہ کے مختلف یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان اور ان کے اہل خانہ کے علاوہ ایم کیوایم برطانیہ شعبہ خواتین کی کارکنان نے شرکت کی۔ مظاہرے میں بزرگوں ، خواتین ، نوجوانوں ، کمسن اور شیرخوار بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم ، جناب الطاف حسین کی تصاویر اور مختلف پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر جناب الطاف حسین سے اظہاریکجہتی اور عقیدت ومحبت پرمبنی کلمات اور نعرے تحریر تھے ۔ بعض پلے کارڈز پر ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل ، رہنماؤں اورکارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریوں اور ایم کیوایم پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف نعرے بھی تحریرتھے۔مظاہرے کے بعض شرکاء نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بغیرنکاح سے پیدا ہونے والی بچی ٹیریان کو انصاف دینے کے مطالبے اور عمران خان کے خلاف نعروں پر مبنی پلے کارڈ بھی اٹھارکھے تھے ۔ اس موقع پر لندن کی فضائیں مظاہرین کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہیں۔ مظاہرین، ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین کے حق میں پرجوش نعرے لگاتے رہے اوراپنی والہانہ عقیدت ومحبت کااظہارکرتے رہے جس کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا ۔مظاہرے کے دوران ایم کیوایم کے کارکنان نے راہگیروں کو جناب الطاف حسین کی سیاسی جدوجہداور ایم کیوایم کے خلاف سرکاری سطح پر ڈھائے جانے والے مظالم کی تفصیلات پر مبنی ہینڈ بلز بھی تقسیم کیے ۔ 


تصاویر

12/4/2016 8:25:35 PM