Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ختم کرنے کاخواب کبھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا،ایم کیوایم آج بھی منظم ،مضبوط اورمتحدہے،عارف خان ایڈووکیٹ


ایم کیوایم ختم کرنے کاخواب کبھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا،ایم کیوایم آج بھی منظم ،مضبوط اورمتحدہے،عارف خان ایڈووکیٹ
 Posted on: 7/25/2015
ایم کیوایم ختم کرنے کاخواب کبھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا،ایم کیوایم آج بھی منظم ،مضبوط اورمتحدہے،عارف خان ایڈووکیٹ
کنٹونمنٹ بورڈمیں حق پرستوں کی بھاری اکثریت سے کامیابی قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کی فتح ہے،شبیراحمدقائم خانی
قائدتحریک الطاف حسین کے فکروفلسفے پرعمل پیراہوکرعوام کی بلاتفریق رنگ ونسل اورزبان خدمت کرونگا،نومنتخب وائس پریزیڈنٹ منصور
کراچی۔۔۔24جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کوختم کرنے کاخواب کبھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا،ایم کیوایم آج بھی منظم ،مضبوط اورمتحدہے جس کی جڑیں عوام کے درمیان تیزی سے پھیل رہی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کی شب کراچی کنٹونمنٹ بورڈکے انتخابات میں کامیابی کے بعدحلف اٹھانے والے حق پرست نمائندوں کی نائن زیروآمدکے موقع پرگفتگوکررہے تھے۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے رکن شبیراحمدقائم خانی،عظیم فاروقی،عبدالقادرخانزادہ، سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے ارکان،ایم کیوایم کے شعبہ جات کے ذمہ داران وکارکنان بھی موجودتھے۔قبل ازیں رابطہ کمیٹی اورکارکنان نے نومنتخب حق پرست وائس پریزیڈنٹ محمد منصور اوردیگرکونسلر کانائن زیروپرشاندار استقبال کیااورانہیں قائدتحریک الطا ف حسین کی جانب سے مبارکبادپیش کی۔عارف خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہم عوام کے ممنون ومشکورہیں کہ انہوں نے بھرپورحمایت سے کنٹونمنٹ بورڈکے بلدیاتی انتخابات میں جناب الطاف حسین کے نمائندوں کو کامیاب کرایا۔شبیراحمدقائم خانی نے کہاکہ کنٹونمنٹ بورڈمیں حق پرستوں کی بھاری اکثریت سے کامیابی قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کی فتح ہے،ایم کیوایم کوختم کرنے کے لئے طرح طرح کے حربے استعمال کیے جارہے ہیں اورکارکنان کی غیرقانونی وغیرآئینی گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی طاقت عوام کوالطاف حسین اورایم کیوایم سے دورنہیں کرسکتی۔فیصل کنٹونمنٹ بورڈکے نومنتخب وائس پریزیڈنٹ منصورنے بھرپورحمایت پرقائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کاشکریہ اداکرتے ہوئے اس بات کاعزم کیاکہ وہ قائدتحریک الطاف حسین کے فکروفلسفے پرعمل پیراہوکر بلاتفریق رنگ ونسل اورزبان عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کواپناشعاربنائیں گے ۔بعدازاں وائس پریزیڈنٹ اورکونسلرزمنتخب ہونے پرشرکاء میں میٹھائی تقسیم کی گئی۔

12/10/2016 4:49:29 AM