Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان کا خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں اجلاس


ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان کا خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں اجلاس
 Posted on: 7/24/2015
ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان کا خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں اجلاس 
اجلاس میں جناب الطاف حسین کی تادم مرگ بھوک ہڑتال کے فیصلہ اور ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے تیز کئے جانے پر اظہار خیال کیا گیا 
جناب الطا ف حسین کو یقین دلاتے ہیں کہ حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں ، انچارج اقلیتی امور کمیٹی منوہر لعل 
جو عناصر ایم کیوایم کو منتشر کرنے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ، جوائنٹ انچارج گردھاری لعل
کراچی ۔۔۔23، جولائی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ اقلیتی امور کے ذمہ داران و کارکنان کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں اقلیتی امور کمیٹی کے ٹاؤنز ، یوسیز کمیٹیوں کے ذمہ داران ، اقلیتی بزرگ و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس کے شرکاء سے شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج منوہر لعل اور جوائنٹ انچارج گرد دھاری لال نے گفتگو کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے تادم مرگ بھوک ہڑتال کے فیصلہ اور ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کو تیز کئے جانے پر اظہار خیال کیا ۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے منوہرلال نے کہاکہ موجودہ دور میں جو حالات ایم کیوایم کیلئے سازش کے تحت پیدا کئے گئے ہیں ان کا ایم کیوایم ماضی میں مقابلہ کرتی چلی آئی ہے اور ذمہ داران و کارکنان ان سازشوں سے ڈرنے اور جھکنے والے نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ساتھ ناانصافیوں اور ظلم و جبر کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال کافیصلہ کیا ہے جو قوم کو ہرگز منظور نہیں ہے اور قوم اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے ۔ ہم جناب الطاف حسین کو یقین دلاتے ہیں کہ ایم کیوایم کی جدوجہد میں مرتے دم تک ان کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں ایم کیوایم کے ساتھ نفرت اور تعصب اور حقوق کی جدوجہد میں اونچ نیچ او ر کٹھن مراحل کا سامنا باہمت اور حوصلہ مند کارکنان کیلئے کوئی نئی بات نہیں ہوتی ۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے جوائنٹ انچارج گردھاری لعل نے کہاکہ جو عناصر ایم کیوایم کو منتشر کرنے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیوایم ایک مرتبہ پھر سرخرو ہو گی اور اسے بدنام کرنے والے عناصر ذلیل و رسواہونگے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی جناب الطاف حسین سے تادم مرگ بھوک ہڑتال کے فیصلہ کوواپس لینے کی درد مندانہ اپیل کرتی ہیں اور اس عزم کااظہار کرتی ہے کہ حقوق کی جدوجہد میں ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے ذمہ دارا ن و کارکنان تادم بھوک ہڑتال سمیت پارٹی کے ہر فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ذہنی و جسمانی طور پر تیارہیں ۔ 

12/10/2016 10:13:24 PM