Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نے شدید بارشوں کے پیش نظر کل بروز جمعہ اے آروائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ملتوی کردیا


ایم کیوایم نے شدید بارشوں کے پیش نظر کل بروز جمعہ اے آروائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ملتوی کردیا
 Posted on: 7/23/2015
ایم کیوایم نے شدید بارشوں کے پیش نظر کل بروز جمعہ اے آروائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ملتوی کردیا
اے آروائی کی متعصبانہ نشریات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی آئندہ تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی
کراچی۔۔۔23، جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں شدید بارشوں کے پیش نظر ا ے آروائی نیوزکے دفترکے سامنے کل بروزجمعہ کو ہونے والا احتجاجی مظاہرہ ملتوی کرنے کااعلان کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں شدیدبارشوں کے باعث برساتی پانی جگہ جگہ سڑکوں پرجمع ہے اور اس صورتحال کے پیش نظر عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچانے کیلئے کل بروز جمعہ کواے آروائی نیوز کے دفترواقع صدرکراچی کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے کو ملتوی کردیاگیا ہے ۔قائد تحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔ رابطہ کمیٹی جلد ہی احتجاجی مظاہرے کی آئندہ تاریخ کا اعلان کرے گی۔ واضح رہے کہ ایم کیوایم کے تحت کل بروز جمعہ سہ پہر تین بجے مہاجردشمنی پر مبنی نشریات اورمتعصبانہ ٹاک شوز کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیاتھا۔

12/5/2016 4:37:04 AM