Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم حیدرآبادزون کے سینئرکارکن اور سابق حق پرست کونسلرحاجی نواب علی علالت کے باعث انتقال کرگئے


ایم کیوایم حیدرآبادزون کے سینئرکارکن اور سابق حق پرست کونسلرحاجی نواب علی علالت کے باعث انتقال کرگئے
 Posted on: 7/21/2015
ایم کیوایم حیدرآبادزون کے سینئرکارکن اور سابق حق پرست کونسلرحاجی نواب علی علالت کے باعث انتقال کرگئے 
1992ء کے آپریشن کے دوران حاجی نواب کوگرفتارکرکے انکی وفاداری تبدیل کرنے کی بھرپورکوشش کی گئی لیکن انہوں نے قائدتحریک الطاف حسین کاساتھ نہیں چھوڑااور ثابت قدم رہے
حاجی نواب علی مرحوم کو کالی موری کے لالو لاشاری قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا ، جنازے میں ایم کیوایم حیدرآبادزون کے ذمہ داران ، کارکنان اورہمدردوں کی بڑی تعدادکی شرکت
حیدرآباد ۔۔۔ 21 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآبادزون کے سینئرکارکن اور سابق حق پرست کونسلرحاجی نواب علی علالت کے باعث آج انتقال کرگئے ۔ان کی عمر69سال تھی۔ حاجی نواب علی 1987ء میں حیدرآبادکے علاقے لیاقت کالونی سے ایم کیوایم کی جانب سے کونسلر منتخب ہوئے تھے ۔ 19جون 1992ء کوایم کیوایم کے خلاف آپریشن شروع ہواتوانہیں گرفتارکرکے ان کی وفاداری تبدیل کرنے کی بھرپورکوشش کی گئی لیکن انہوں نے قائدتحریک الطاف حسین کاساتھ نہیں چھوڑا۔ گزشتہ تمام ادوارمیں تمام تر نشیب وفرازاورمشکلات کے باوجودوہ ثابت قدم رہے اورکارکن کی حیثیت سے ایم کیوایم کیلئے کام کرتے رہے ۔حاجی نواب علی علیل تھے ۔ان کے پسماندگان میں چاربیٹیاں اوردوبیٹے شامل ہیں۔حاجی نواب علی مرحوم کومنگل کی شب حیدرآبادکے علاقے کالی موری کے لالو لاشاری قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ ان کے جنازے میں ایم کیوایم حیدرآبادزون کے ذمہ داران ، کارکنان اورہمدردوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔ حیدرآباد زون کے ارکان نے حاجی نواب مرحوم کے صاحبزادوں سے تعزیت کی ۔

12/5/2016 12:39:34 PM