Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے رہنما ؤں اور منتخب نمائندوں کی روپوشی کی خبر قطعی بے بنیاد اور گمراہ کن ہے ، ایم کیوایم


ایم کیوایم کے رہنما ؤں اور منتخب نمائندوں کی روپوشی کی خبر قطعی بے بنیاد اور گمراہ کن ہے ، ایم کیوایم
 Posted on: 7/21/2015
ایم کیوایم کے رہنما ؤں اور منتخب نمائندوں کی روپوشی کی خبر قطعی بے بنیاد اور گمراہ کن ہے ، ایم کیوایم
منتخب نمائندوں کی روپوشی کی خبرعوام میں مایوسی پھیلانے کی سازش ہے ، ایم کیوایم
ایم کیوایم کے رہنما اور منتخب نمائندے تمام ترنامساعد حالات کے باوجود فرائض ادا کررہے ہیں، ایم کیوایم 
ایم کیوایم کے رہنما اور منتخب عوامی نمائندے روپوش ہونے کے بجائے گرفتارہونا پسند کریں گے، ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔21، جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہاگیا کہ ایم کیوایم کے رہنما اور منتخب نمائندے روپوش ہوگئے ہیں ۔ ترجمان نے اس خبرکو قطعی بے بنیاد اور گمراہ کن قراردیتے ہوئے اسے عوام میں مایوسی پھیلانے کی سازش قراردیا ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ مذکورہ خبرمیں کوئی صداقت نہیں ہے ، ایم کیوایم کے رہنما اور منتخب نمائندے تمام ترنامساعد حالات کے باوجود فرائض ادا کررہے ہیں۔ترجمان نے مزید کہاکہ ایم کیوایم کے رہنما اور منتخب عوامی نمائندے اپنی پریس کانفرنس میں واضح کرچکے ہیں کہ وہ غیرقانونی اورغیرآئینی گرفتاریوں سے خوف زدہ ہوکر روپوشی اختیار نہیں کریں گے اور روپوشی ہونے کے بجائے گرفتارہونا پسند کریں گے ۔

12/11/2016 12:03:43 AM