Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین سے سیاسی نہیں روحانی رشتہ ہے وہ بھوک ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیں ، نوابشاہ زونل انچارج عبدالمجید


جناب الطاف حسین سے سیاسی نہیں روحانی رشتہ ہے وہ بھوک ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیں ، نوابشاہ زونل انچارج عبدالمجید
 Posted on: 7/21/2015
جناب الطاف حسین سے سیاسی نہیں روحانی رشتہ ہے وہ بھوک ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیں ، نوابشاہ زونل انچارج عبدالمجید 
کارکنان و عوام ہر قسم کی سازشوں کا مقابلہ کریں گے ، زونل انچارج عبد المجید 
نوانشاہ پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب 
نوابشاہ ۔۔۔21، جولائی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ نوابشاہ زون کے زونل انچارج عبد المجید نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطا ف حسین نے مظالم کے خلاف اور عوام و کارکنان کے تحفظ کی خاطر تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کا اعلان کیا ہے اور یہ اعلان کروڑوں عوام کیلئے ایک بہت بڑا انتہائی اقدام ہے ، ہمارا جناب الطاف حسین سے سیاسی نہیں روحانی رشتہ ہے اور ہم جناب الطاف حسین سے انتہا ئی عاجزانہ اپیل کر تے ہیں کہ وہ خدا کے وا سطے اپنی تا دم مرگ بھو ک ہڑ تا ل کا فیصلہ وا پس لے لیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے آج نوابشاہ پریس کلب میں منعقدہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم نوابشاہ زون کے جوائنٹ انچارج راؤ ساجد اور دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔ عبد المجید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قا ئد تحریک جناب الطاف حسین بھائی نے پاک فوج کی حمایت میں پا کستان کی تا ریخ میں سب سے پہلے ایک تا ریخی جلسہ عام کیا جس میں آپریشن ضرب عضب کی حما یت کی اور کرا چی میں امن کی خا طرسب سے پہلے فو جی آپریشن مطا لبہ کیا لیکن ایک مرتبہ پھر آپریشن کا رخ ایم کیو ایم کی جا نب موڑ دیاگیا ۔کرا چی میں کا رکنان کو ماورا ئے عدالت قتل کیا جا رہا ہے ،کا رکنان کو گرفتا ر کر کے انہیں بد ترین تشدد کا نشا نہ بنا یا جا رہا ہے اور انکی تذلیل کی جا تی ہے۔انہوں نے کہاکہ گھروں پر چھاپو ں کے دوران خواتین سے بدتمیزی کی جا تی ہے اور مظلوم و محکوم عوام کی محبتوں کے مرکز نا ئن زیروپر دو مر تبہ چھا پہ مارا گیا ۔ ایم کیو ایم کے خلاف نام نہا دسیا سی و مذہبی جما عتیں انتہا ئی بد تہذیبی اور اشتعال انگیز زبا ن استعمال کررہی ہیں مگر سلام ہے حق پر ست عوام کوجنہوں نے تما م تر مظالم کے با وجو دقا ئد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی قیا دت پر با رباراپنے بھرپو راعتمادکا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ابھی حال ہی میں NA-246اور کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں قا ئد تحریک جناب الطاف حسین ہی ہیرو ثا بت ہو ئے کیو نکہ عوام جا نتے ہیں کہ جناب الطاف حسین بھائی کے نما ئندے ہی ان کے مسا ئل حل کروا سکتے ہیں اور متعصب دو فیصد استحصالی طبقے کو با ر با ر کی کا میا بیا ں خصوصاًآج کے دور کی کا میا بی بردا شت نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کے خلاف سا زشوں میں شدت پیدا کردی گئی ہے ایسی صورتحال میں جناب الطاف حسین بھائی نے ہر فورم پر آوازاٹھا ئی مگر کو ئی ان کی فریاد اور آوا ز سننے وا لا نہیں ہے ا ور انہوں نے مظالم کے خلا ف اور عوام وکارکنان کے تحفظ کی خا طر یہ اعلان کیا کہ وہ تا دم مرگ بھو ک ہڑتا ل پر بیٹھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اعلان حق پرست عوام خصو صاًایم کیو ایم کے کارکنان کے لئے بہت بڑا انتہا ئی اقدام ہے۔ ہما را جناب الطاف حسین بھائی سے سیا سی نہیں رو حانی رشتہ ہے اور ہم الطاف حسین کی صحت اور زندگی کے با رے میں کسی بھی قسم کا رسک نہیں لے سکتے لہذا ہم اس پریس کا نفر نس کے توسط سے نواب شاہ کے عوام اور کا رکنان کی جانب سے اپنے ہر دلعزیز قا ئد جناب الطاف حسین سے انتہا ئی عاجزانہ اپیل کر تے ہیں کہ وہ خدا کے وا سطے اپنی تا دم مرگ بھو ک ہڑ تا ل کا فیصلہ وا پس لے لیں اورکارکنان اور حق پر ست عوام ہر قسم کی سا زشوں کامقا بلہ کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر قا ئد تحریک نے اپنا فیصلہ وا پس نہیں لیا تو پھر ملک بھر سے لا کھوں افراد بھی جناب الطاف حسین سے پہلے بھو ک ہڑ تا ل پر بیٹھ جا ئیں گے لہذاایک مرتبہ پھر نواب شا ہ کے حق پرست عوام و کارکنان کی جا نب سے انتہا ئی مودبا نہ گزارش ہے کہ قا ئد تحریک جناب الطاف حسین اپنا فیصلہ واپس لیں۔

9/28/2016 1:47:35 PM