Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی سینئر کارکن محترمہ شاہجہاں بیگم عرف چنی باجی کے شوہر اورایم کیوایم کے لیبرڈویژن کے پی ٹی یونٹ کے سینئر کارکن سیدمحمودحسین حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے


ایم کیوایم کی سینئر کارکن محترمہ شاہجہاں بیگم عرف چنی باجی کے شوہر اورایم کیوایم کے لیبرڈویژن کے پی ٹی یونٹ کے سینئر کارکن سیدمحمودحسین حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے
 Posted on: 7/19/2015
ایم کیوایم کی سینئر کارکن محترمہ شاہجہاں بیگم عرف چنی باجی کے شوہر اورایم کیوایم کے لیبرڈویژنکے پی ٹی یونٹ کے سینئر کارکن سیدمحمودحسین حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے
سیدمحمودحسین مرحوم کی عمر55سال تھی ، وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھرمیں موجود تھے کہ انہیں دل کاشدیددورہ پڑا
انہیں فوری طورپر ضیاء الدین اسپتال لے جایاگیالیکن اسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ خالق حقیقی سے جاملے
محترمہ شاہجہاں بیگم ایم کیوایم کی سینئر کارکن ہیں اورکئی برسوں سے نائن زیرو پر تنظیمی خدمات انجام دے رہی ہیں
کراچی ۔۔۔ 19 جولائی 2015ء
ایم کیوایم کی سینئر کارکن محترمہ شاہجہاں بیگم عرف چنی باجی کے شوہر اورایم کیوایم کے لیبرڈویژن کے پی ٹی یونٹ کے سینئر کارکن سیدمحمودحسین ہفتہ اوراتوارکی درمیانی شب حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے ۔ ان کی عمر55سال تھی۔ ہفتہ اوراتوارکی درمیانی شب وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھرمیں موجود تھے کہ انہیں دل کاشدیددورہ پڑا۔ انہیں فوری طورپر ضیاء الدین اسپتال لے جایاگیالیکن اسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ خالق حقیقی سے جاملے ۔مرحوم نے کے پسماندگان میں بیوہ محترمہ شاہجہاں بیگم ،ایک بیٹااورپانچ بیٹیاں شامل ہیں۔محترمہ شاہجہاں بیگم کا پوراگھرانہ ایم کیوایم سے وابستہ ہے۔ شاہجہاں بیگم خود ایم کیوایم کی سینئر کارکن ہیں اورکئی برسوں سے نائن زیرو پر تنظیمی خدمات انجام دے رہی ہیں جبکہ ان کے شوہر سیدمحمودحسین مرحوم کاشمار لیبرڈویژن کے پی ٹی یونٹ کے سینئرکارکنوں میں ہوتاتھا۔ محترمہ شاہجہاں بیگم ان دنوں لندن گئی ہوئی ہیں جوشوہرکی ناگہانی وفات کی خبرسنکرفوری طورپروطن واپس پہنچ رہی ہیں ۔ انتقال کی اطلاع ملتے ہی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے محمود حسین مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کی اورمرحوم کی میت خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے ذریعے سردخانے منتقل کرنے کے انتظامات کئے ۔ 


12/6/2016 6:05:15 AM