Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عابد شیرعلی پہلے اپنی جماعت کے وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کے خلاف مقدمہ درج کرائیں، رابطہ کمیٹی


عابد شیرعلی پہلے اپنی جماعت کے وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کے خلاف مقدمہ درج کرائیں، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/18/2015
عابد شیرعلی پہلے اپنی جماعت کے وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کے خلاف مقدمہ درج کرائیں، رابطہ کمیٹی
عابد شیرعلی ’’چہ پدی اورچہ پدی کا شوربہ‘‘ کے مصداق اپنا قد اونچا کرنے کیلئے الطاف حسین کے خلاف زبان درازی کررہے ہیں
پاکستان کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ مسلم لیگیوں کو پاکستان کی مسلح افواج سے کتنی ’’محبت ‘‘ ہے
پرویز مشرف کے دور میں جب فوج نے نوازشریف کی حکومت کاتختہ الٹا تھا تو ان کی پوری جماعت فوج کو مغلظات بک رہی تھی 
خواجہ آصف نے فواج پاکستان پر قومی خزانہ کی لوٹ مارکرنے اور تمام جنگیں ہار جانے کے الزامات لگائے
خواجہ آصف نے آئی ایس آئی کے دو سابق سربراہوں پرنوازشریف کی حکومت گرانے کی سازش کرنے کاسنگین الزام لگایا
عابد شیرعلی اور ان کے رشتہ دار شریف برادران ،جنرل ضیاء الحق کے تلوے چاٹ کر کھرب پتی بن گئے 
الطاف حسین نے نہ سرکاری بینکوں سے اربوں کھربوں روپے کے قرضے لیکر معاف کرائے اورر نہ ہی 
نیب میں ان کے خلاف مقدمات کی تفتیش کی جارہی ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی۔۔۔18، جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن ) کے وزیرمملکت عابد شیرعلی اپنی اوقات سے بڑھ کر بیان دینے کے بجائے پہلے اپنی جماعت کے وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کے خلاف مقدمہ درج کرائیں ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عابد شیرعلی ’’چہ پدی اورچہ پدی کا شوربہ‘‘ کے مصداق اپنا قد اونچا کرنے کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف زبان درازی کررہے ہیں جبکہ پورے پاکستان کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ مسلم لیگیوں کو پاکستان کی مسلح افواج سے کتنی ’’محبت ‘‘ ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے سیاست کی بنیادپرنہ مال کمایا،نہ سرکاری بینکوں سے اربوں کھربوں روپے کے قرضے لیکر معاف کراکر قومی خزانے کو لوٹااور نہ ہی قومی احتساب بیورو(نیب )میں ان کے خلاف مقدمات کی تفتیش کی جارہی ہے ۔ آج پوری قوم عابد شیر علی جیسے دوٹکے کے لوگوں کے اصل کرتوتوں سے اچھی طرح واقف ہوچکی ہے اور جانتی ہے کہ ان کے کون کون سے رشتہ داروں کے خلاف مقدمات کی قومی احتساب بیورو (نیب )میں تحقیقات کی جارہی ہے ۔عابد شیرعلی اور ان کے رشتہ دار شریف برادران جو کل تک غربت کی زندگی گزارتے تھے ، جنرل ضیاء الحق کے تلوے چاٹ کر کھرب پتی بن گئے ، آج عابد شیرعلی ، پاک فوج کے محافظ بن کر اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں لیکن جب جنرل پرویز مشرف کے دور میں فوج نے نوازشریف کی حکومت کاتختہ الٹا تھا تو ان کی پوری جماعت فوج کو مغلظات بک رہی تھی ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عابد شیرعلی ، قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بارے میں اپنی غلیظ زبان کھولنے سے پہلے اپنی ہی جماعت کے وزیردفاع کے ان بیانات پر کارروائی کرکے دکھائیں جنہوں نے افواج پاکستان پر قومی خزانہ کی لوٹ مارکرنے اور تمام جنگیں ہار جانے کے الزامات لگائے اور حال ہی میں آئی ایس آئی کے دو سابق سربراہوں پرنوازشریف کی حکومت گرانے کی سازش کرنے کاسنگین الزام لگایااوریہ تک کہاکہ آئی ایس آئی کے ان سابق سربراہوں نے عمران خان کا دھرنا کروانے کیلئے انکو سرمایہ داروں سے پیسے دلوائے اور میڈیا پر دباؤ ڈال کر اس دھرنے کی کوریج کروائی۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عابدشیرعلی جیسے سیاسی بونے تو شائد یہ بھی بھول گئے ہوں لیکن پاکستانی قوم کو اچھی طرح یاد ہے کہ نوازشریف کے صاحبزادے اپنے والد میاں نواز شریف کی رہائی کیلئے بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کو خط لکھ کرپاکستان اور اس کی مسلح افواج سے ’’محبت‘‘ کاثبوت دے چکے ہیں ،عابدشیر علی قوم کو جواب دیں کہ وہ اپنی جماعت کے رہنماؤں کے خلاف کب بیان بازی کریں گے اور انکے خلاف مقدمات کب درج کرائیں گے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جن کے دامن قومی بے غیرتی اورملک دشمنی سے آلودہ ہوں انہیں دوسروں کے خلاف زبان درازی سے قبل شرم کرنی چاہیے۔

12/7/2016 4:17:08 PM