Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین، حق پرست نمائندوں، شعبہ جات کے ذمہ داران اور عوام کی بڑی تعداد نے جناح گراؤنڈ میں عید الفطر کی نماز ادا کی


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین، حق پرست نمائندوں، شعبہ جات کے ذمہ داران اور عوام کی بڑی تعداد نے جناح گراؤنڈ میں عید الفطر کی نماز ادا کی
 Posted on: 7/18/2015
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین، حق پرست نمائندوں، شعبہ جات کے ذمہ داران اور عوام کی بڑی تعداد نے جناح گراؤنڈ میں عید الفطر کی نماز ادا کی
نماز کے موقع پر حق پرست شہداء کے درجات کی بلندی، لاپتہ کارکنان کی بازیابی و سلامتی، تحریک کی کامیابی، ملت اسلامیہ کے اتحاد، ملک و ملت کی فلاح اور ضرب عضب میں پاک افواج کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں 
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین نے نائن زیرو آنے والے کارکنان اور عوام کو جناب الطاف حسین کی جانب سے عید کی مبارک باد دی
کراچی ۔۔۔۔18جولائی2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے پاکستان کے انچارج کہف الوریٰ، اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹرمحمدفاروق ستار،ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی، عامر خان،عبد الحسیب، عارف خان ایڈووکیٹ،گلفرازخان خٹک، سی ای سی کے ارکان،حق پرست اراکین سینیٹ ،قومی وصوبائی اسمبلی، لیبر ڈویژن، ایلڈرز ونگ،اے پی ایم ایس او ، صوبائی کمیٹیوں سمیت ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران ، مختلف سیکٹرز و یونٹس کے کارکنان نے اہل علاقہ کی بڑی تعداد کے ہمراہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل جناح گراؤنڈ میں نماز عید الفطر اداکی۔نماز عیدین کی ادائیگی کے بعد قائدتحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر و صحت تندرستی،تحریک کی کامیابی، حق پرست شہداء کے بلند درجات، اسیرکارکنان کی جلدازجلد رہائی،لاپتہ کارکنان کی سلامتی و بازیابی،ملت اسلامیہ کے اتحاد، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اورملک و ملت کی فلاح سمیت ضرب عضب میں پاک افواج کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ بعد ازاں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین نے نائن زیرو پر عید ملنے کے لئے آنے والے کارکنان اور عوام سے ملاقات کی اور جناب الطاف حسین کی جانب سے انہیں اورانکے اہل خانہ کو عیدالفطر کی مبارک باد کا پیغام پہنچایا۔

12/7/2016 8:01:45 PM