Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کوختم کرنے اور مہاجروں کوصفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے آپریشن کیاجارہاہے۔الطا ف حسین


ایم کیوایم کوختم کرنے اور مہاجروں کوصفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے آپریشن کیاجارہاہے۔الطا ف حسین
 Posted on: 7/17/2015
ایم کیوایم کوختم کرنے اور مہاجروں کوصفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے آپریشن کیاجارہاہے۔الطا ف حسین
تحریک کے کارکنان ہربڑی سے بڑی آزمائش کیلئے تیاررہیں
مہاجروں کی اکثریت مقبوضہ کشمیرسے بدترحالات میں آنسوؤں اورسسکیوں کے ساتھ عیدمنارہی ہے
اللہ تعالیٰ کے سوا مہاجروں کاکوئی والی وارث نہیں ہے ، مہاجروں کواپنی بقاء کیلئے اپنے آپ کوخود ہی تیارکرناہوگا
حیدرآبادمیں ذمہ داروں سے فون پر گفتگو
لندن ۔۔۔ 17 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کوختم کرنے اور مہاجروں کوصفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے آپریشن کیاجارہاہے لہٰذا تحریک کے کارکنان ہربڑی سے بڑی آزمائش کے لئے تیاررہیں۔انہوں نے یہ بات جمعہ کی شب حیدرآبادمیں ذمہ داروں سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک مرتبہ سرکاردوعالم حضرت محمدمصطفےٰ ﷺ صحابہ کرامؓ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے اورجنگی سازوسامان کے حوالے سے باتیں ہورہی تھیں۔آپؐ نے صحابہ کرامؓ کومشورہ دیاکہ ٹھیک ٹھیک نشانے پرتیرلگانے اوربہترکارکردگی کیلئے آ پ جو تیراستعمال کرتے ہیں وہ کرتے رہیں لیکن میںآپ کے علم میں یہ بات لانا چاہتاہوں کہ اس وقت سب سے زیادہ اورمؤثرتیرکمان ایران کے بنے ہوتے ہیں، آپ زیادہ بہترتیرکمان حاصل کرنے کیلئے ایران سے رجوع کریں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ حدیث بتانے کامقصدیہ ہے کہ اب اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مسلم اورغیرمسلم کی تفریق ختم ہوچکی ہے۔رینجرزکے اہلکاروں نے رمضان کی 29ویں شب کوسحری کے وقت نائن زیروپرچھاپہ مارا اوروہاں سے رابطہ کمیٹی کے ارکان کہف الوریٰ اورقمرمنصورکو گرفتارکرکے لے گئے ۔جتنی دیررینجرزوالے وہاں رہے سحری کاوقت ختم ہوگیا اور درجنوں لوگ سحری نہ کرسکے اورکئی افراد کو بغیرسحری کے روزہ رکھناپڑا۔انہوں نے کہاکہ آج مہاجروں کی اکثریت پاکستان میں مقبوضہ کشمیرسے بدترحالات میں آنسوؤں اورسسکیوں کے ساتھ عیدمنارہی ہے اور اللہ تعالیٰ کے سوا مہاجروں کاکوئی والی وارث نہیں ہے لہٰذا مہاجروں کواپنی بقاء کیلئے اپنے آپ کوخود ہی تیارکرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں مسلمان اور غیرمسلم کافرق ختم کردیاگیاہے تو پھرمہاجروں کوبھی اپنی بقاء کیلئے سوچناہوگااور سوچناہی نہیں ہوگابلکہ عملی اقدامات کی طرف دیکھناہوگا ۔ انہوں نے خصوصاً مہاجر نوجوانوں سے کہاکہ آج سرکاری اہلکار آپ کے گھروں پرحملہ آورہورہے ہیں اورماؤں بہنوں کی بے حرمتی کررہے ہیں، آخرانہیں بچانے کون آئے گا ۔ لہٰذا اس کیلئے آپ کوخوداپنے آپ کوجسمانی طورپرچاق وچوبند ہونا ہوگا ۔اس کیلئے آپ جسمانی ورزش کریں اور کسی ایکسر سائزکلب جائیں کیونکہ جب آپ جسمانی طورپر چاق وچوبند ہوں گے توبھاگتے ہوئے دشمن کوبھاگ کرپکڑسکتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ذمہ داران سے کہاکہ وہ کارکنان اوراپنے اپنے علاقوں کے عوام کومیری جانب سے عیدالفطرکی مبارکبادپیش کریں اورانہیں میراسلام پہنچائیں۔ انہوں نے آخرمیں دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اتحادکوبرقراررکھے اورجولوگ مہاجروں کوکچلنے کی کوششیں کررہے ہیں اللہ تعالیٰ ان عناصرکوابرہاکے لشکر کی طرح نیست ونابودکردے 

9/28/2016 1:51:56 AM