Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی جانب سے پاکستان سمیت دنیابھرکے مسلمانوں کوعیدالفطرکی دلی مبارکباد


ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی جانب سے پاکستان سمیت دنیابھرکے مسلمانوں کوعیدالفطرکی دلی مبارکباد
 Posted on: 7/17/2015
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی جانب سے پاکستان سمیت دنیابھرکے مسلمانوں کوعیدالفطرکی دلی مبارکباد
عیدالفطرایک ایسے موقع پرآئی ہے کہ جب پاکستان کی تیسری بڑی سیاسی جماعت ایم کیوایم کوریاستی مظالم کانشانہ بنایاجارہاہے
عید کے موقع پر بہت سے گھروں میں خوشیوں کے بجائے غم اورسوگ کاعالم ہے۔الطاف حسین
اللہ تعالیٰ پاکستان کے محروم ومظلوم عوام کووہ عید عطاکرے کہ ان کے خلا ف جاری ظلم وجبرکاسلسلہ ختم ہواوروہ عید کی حقیقی خوشیاں مناسکیں
برطانیہ سمیت یورپ، امریکہ، کینیڈا،عرب ممالک میں مقیم پاکستانیوں اوردیگرمسلم عوام کوبھی الطا ف حسین کی جانب سے عیدکی مبارکباد
لندن ۔۔۔ 17 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیابھرکے مسلمانوں کوعیدالفطرکی دلی مبارکبادپیش کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عیدالفطرایک ایسے موقع پرآئی ہے کہ جب پاکستان کی تیسری بڑی سیاسی جماعت ایم کیوایم کوریاستی مظالم کانشانہ بنایاجارہاہے ، ایم کیوایم کے رہنماؤں،کارکنوں اورہمدردوں کوگرفتارکرکے انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جارہاہے،سرکاری حراست میں تشددکانشانہ بنایاجارہاہے ،انہیں ماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے،گرفتارشدگان کے ساتھ عدالتوں میں پیشی کے موقع پر جنگی قیدیوں جیساسلوک کیاجارہا ہے۔سینکڑوں جیلوں میں قیدوبندکی صعوبتیں جھیل رہے ہیں جبکہ درجنوں گرفتاری کے بعد سے تاحال لاپتہ ہیں۔اس عیدکی خوشی کے موقع پر بہت سے گھروں میں غم اورسوگ ہے۔ جناب الطاف حسین نے عوام سے کہاکہ وہ عیدالفطرکے موقع پر ریاستی مظالم کاشکارافرادکی دلجوئی کریں اورانہیں بھی عیدکی خوشیوں میں شریک کریں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کے محروم ومظلوم عوام کووہ عید عطاکرے کہ ان کے خلا ف جاری یہ ظلم وجبرکاسلسلہ ختم ہواوروہ عید کی حقیقی خوشیاں مناسکیں۔ انہوں نے برطانیہ سمیت یورپ، امریکہ، کینیڈا،عرب ممالک اوردیگرممالک میں مقیم پاکستانیوں اوردیگرمسلم عوام کوبھی عیدکی مبارکبادپیش کی اوران سے بھی اپیل کی کہ وہ پاکستان میں امن وانصاف کے نظام کے قیام کے لئے دعاکریں۔

9/27/2016 12:13:59 PM