Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کی بے خبری کایہ عالم ہے کہ وہ یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ قائدتحریک الطاف حسین پربرطانیہ میں قتل کامقدمہ ہے ، ایم کیوایم سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف


وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کی بے خبری کایہ عالم ہے کہ وہ یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ قائدتحریک الطاف حسین پربرطانیہ میں قتل کامقدمہ ہے ، ایم کیوایم سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف
 Posted on: 7/14/2015
وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کی بے خبری کایہ عالم ہے کہ وہ یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ قائدتحریک الطاف حسین پربرطانیہ میں قتل کامقدمہ ہے ، ایم کیوایم سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف
حقیقت تویہ ہے کہ قائدتحریک پر قتل کاکوئی مقدمہ درج نہیں ہے، بیرسٹر محمد علی سیف 
بے خبری اس انتہاء پر پرویزرشید وزیراطلاعات کے عہدے سے رضاکارانہ طورپراستعفیٰ دیدیں، بیرسٹر محمد علی سیف 
پرویزرشید کوچاہئے کہ وہ خواجہ آصف سے کہیں کہ وہ آئی ایس آئی کے سربراہوں پر الزامات لگانے پرقوم سے معافی مانگیں، بیرسٹر محمد علی سیف 
اسلام آباد ۔۔۔ 14 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینٹربیرسٹرمحمدعلی سیف نے وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشیدکی بے خبری کایہ عالم ہے کہ وہ یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ قائدتحریک الطاف حسین پربرطانیہ میں قتل کامقدمہ ہے جبکہ حقیقت تویہ ہے کہ قائدتحریک پر قتل کاکوئی مقدمہ درج نہیں ہے ۔ بے خبری اس انتہاء پر نہایت ادب کے ساتھ پرویزرشیدصاحب کویہی مشورہ دوں گا کہ وہ وزیراطلاعات کے عہدے سے رضاکارانہ طورپراستعفیٰ دیدیں۔ سینٹربیرسٹرمحمدعلی سیف نے کہاکہ پرویزرشید صاحب کوچاہیے کہ وہ پہلے اپنے گھرکی خبرلیں اور اپنے رفیق کار اوروفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کے دوروزقبل’’ آج ٹی وی‘‘ کودیئے گئے حالیہ انٹرویوکاجائزہ لیں جس میں خواجہ آصف نے فوج کے جرنیلوں اورآئی ایس آئی کے سابق سربراہوں پر حکومت کے خلاف سازش کرنے اورقومی مفاد کے خلاف کام کرنے کا الزام لگایا ہے۔سینٹربیرسٹرسیف نے کہاکہ پرویزرشید صاحب کوچاہیے کہ وہ خواجہ آصف سے کہیں کہ وہ آئی ایس آئی کے سربراہوں پر الزامات لگانے پر قوم سے معافی مانگیں۔ 

9/30/2016 8:28:35 PM