Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی حق پرست رکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین کے ساتھ کراچی میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعہ کی مذمت


ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی حق پرست رکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین کے ساتھ کراچی میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعہ کی مذمت
 Posted on: 7/13/2015
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی حق پرست رکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین کے ساتھ کراچی میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعہ کی مذمت
ایم کیو ایم کے خلاف مختلف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں ،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
عوامی نمائندوں کو حق کی آواز بلند کرنے پرہراساں کیا جارہاہے،رابطہ کمیٹی
وزیر اعظم پاکستان ، وفاقی وزیر داخلہ،وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر داخلہ افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیکر تحقیقات کروائیں 
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔14جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست رکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین کے ساتھ کراچی کے علاقے حسن اسکوائر میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایسے وقت میں جب ایم کیو ایم کے خلاف مختلف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں ، ہماری عوامی نمائندوں کو حق کی آواز بلند کرنے پرہراساں کیا جارہاہے یہ واقعہ انتہائی قابل تشویش ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حق پرست رکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین کو ڈبل کیبن گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے حسن اسکوائر میں واقعہ سوک سینٹر کے سامنے گاڑی روکنے کا اشارہ کیا جس پر انکے ڈرائیور نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کو تیزی کے ساتھ آگے بڑھاتے ہوئے سڑک کی دوسری جانب موڑ دیا جس کے سبب نامعلوم ڈبل کیبن گاڑی میں سوار مشکو ک افراد ان کا تعاقب کرنے میں ناکام ہوگئے۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال سے مطالبہ کیا کہ وہ حق پرست رکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین کے ساتھ کراچی میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعہ کا فوری نوٹس لیکر تحقیقات کروائیں تاکہ کسی بھی بڑے حادثے کو رونماں ہونے سے روکا جاسکے۔

12/10/2016 8:14:05 PM