Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رمضان المبارک میں ایم کیوایم کا نام استعمال کرکے زور زبردستی زکوٰۃ اور فطرہ وصول کرنے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


رمضان المبارک میں ایم کیوایم کا نام استعمال کرکے زور زبردستی زکوٰۃ اور فطرہ وصول کرنے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 7/24/2013
رمضان المبارک میں ایم کیوایم کا نام استعمال کرکے زور زبردستی زکوٰۃ اور فطرہ وصول کرنے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
مخیر حضرات اور عوام خدمت خلق فاؤنڈیشن کی رسید کے بغیر کسی بھی شخص کو زکوٰۃ اور فطرہ ہرگز نہ دیں اور اس کی اطلاع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کے شکایتی نمبر پر دیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔24 ، جولائی2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رمضان المبارک میں ایم کیوایم کا نام استعمال کرکے زور زبردستی زکوٰۃ اور فطرہ وصولی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمخیر حضرت اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی رسید کے بغیر کسی بھی شخص کو زکوٰۃ اور فطرہ ہرگز نہ دیں۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم نے ہر قسم کے چندے پر پابندی عائد کررکھی ہے تاہم رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحق ، غریب ، نادار اور یتیم افراد کی امداد کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار ذکوۃ اور فطرہ رضاکارانہ طور پر جمع کرتے ہیں اور انہیں باقاعدہ رسیدیں دی جاتی ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ یہ امر انتہائی افسوس ناک ہے کہ بعض شرپسند اور ایم کیوایم دشمن عناصر رمضان المبارک کے مہینے میں ایم کیوایم کا نام استعمال کررہے ہیں اور زبردستی زکوۃ اور فطرہ وصول کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مخیرحضرات اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے نام پرزبردستی زکوٰۃ اور فطرہ وصول کرنے والے عناصر سے ہوشیار رہیں اور اس کی اطلاع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد میں بنائے گئے شکایتی ٹیلی فون نمبر021-36808387پر دیں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف فی الفور قانونی کارروائی کی جاسکے ۔ 



5/16/2024 10:30:03 PM