Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت انسانیت ہی ایم کیوایم کی سیاست کا مقصد ہے۔کشور زہرہ


خدمت انسانیت ہی ایم کیوایم کی سیاست کا مقصد ہے۔کشور زہرہ
 Posted on: 7/12/2015
خدمت انسانیت ہی ایم کیوایم کی سیاست کا مقصد ہے۔کشور زہرہ
ملک دشمن قوتوں کے سامنے پہلے بھی ایم کیوایم ایک چٹان ثابت ہوئی تھی اور آج بھی وہ ایک سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔کشور زہرہ 
ملک دشمن قوتوں کو ایم کیوایم کا عوام دوست کردار پسند نہیں ہے اسلئے وہ ایم کیوایم پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کررہے ہیں۔نوید شمسی زونل انچارج
قائد تحریک جناب الطاف حسین حق و صداقت کے علمبردار ہے اور ان پر الزامات لگانے والے بہت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گے۔سید وسیم حسین ایم این اے
خدمت انسانیت جس کی سیاست کامحور ہو اسکے خلاف ہونے والی ہر سازش صرف ناکامی ہی سے دوچار ہوسکتی ہے ۔دلاور قریشی ایم پی اے 
حیدرآباد ۔۔۔11جولائی 2015ء 
ایم کیو ایم شعبہ خواتین کے انچارج و حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے حیدرآباد میں اسپیشل سوشل ویلفیئر آگنائز یشن حیدرآباد کی جانب سے اسپیشل افراد میں امداد تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت انسانیت ہی ایم کیوایم کی سیاست کا مقصد ہے۔تقریب میں ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی ،حق پرست اراکین اسمبلی سید وسیم حسین ،دلاور قریشی ایڈوکیٹ ،ایم کیوایم شعبہ کی ذمہ داران اور ایم کے عہدیداران سمیت معذور اور مستحق افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔انہوں نے مزید کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سیاست صرف اور صرف خدمت انسانیت پر مبنی ہے اور عوام کی خوشحالی و ترقی کی کاؤشوں کو ایم کیوایم کا جرم بنادیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک دشمن قوتوں کے سامنے پہلے بھی ایم کیوایم ایک چٹان ثابت ہوئی تھی اور آج بھی وہ ایک سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے ۔تقریب سے ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک دشمن قوتوں کو ایم کیوایم کا عوام دوست کردار پسند نہیں ہے اسلئے وہ ایم کیوایم پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی ایم کیوایم پر الزامات عائد کئے گئے تھے مگر قدر ت نے الزامات لگانے والوں سے ہی ایم کیوایم کی سچائی بیان کروائی جو حق اور سچ کی فتح ہے ۔تقریب سے حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین حق و صداقت کے علمبردار ہے اور ان پر الزامات لگانے والے بہت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا جرم ملک پر قابض موروثی حکمرانی خاتمے کی جدوجہد کرنا ہے اور موروثی حکمرانی کے محافظ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خاتمے کے خواب دیکھ رہے ہیں جو کبھی پورا نہیں ہوگا ۔تقریب سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی دلاور قریشی ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خدمت انسانیت جس کی سیاست کامحور ہو اسکے خلاف ہونے والی ہر سازش صرف ناکامی ہی سے دوچار ہوسکتی ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سیاست اقتدار کیلئے نہیں بلکہ عوامی خدمت کیلئے ہے۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ بعدازیں تقریب میں مستحق افراد میں امداداشیاء و رقم بھی تقسیم کی گئی ۔ 


9/29/2016 1:44:35 AM