Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شام میں جس طرح سے صحابہ کرام اور اہل بیت کے روضہ مبارک کو نشانہ بنایا جارہا ہے اس پر مسلم امہ کے تمام مسالک کو متحد و منظم ہوجانا چاہئے، ارکان رابطہ کمیٹی


شام میں جس طرح سے صحابہ کرام اور اہل بیت کے روضہ مبارک کو نشانہ بنایا جارہا ہے اس پر مسلم امہ کے تمام مسالک کو متحد و منظم ہوجانا چاہئے، ارکان رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/23/2013
شام میں جس طرح سے صحابہ کرام اور اہل بیت کے روضہ مبارک کو نشانہ بنایا جارہا ہے اس پر مسلم امہ کے تمام مسالک کو متحد و منظم ہوجانا چاہئے، ارکان رابطہ کمیٹی 
رنچھوڑ لائن، شاہ فیصل، نارتھ ناظم آباد، محمود آباد اور بلدیہ ٹاؤن سیکٹر کے زیر اہتمام منعقدہ علیحدہ علیحدہ دعوت افطار کی تقاریب کے شرکاء سے رابطہ کمیٹی کے ارکان اور حق پرست ارکان اسمبلی کا خطاب 
کراچی ۔۔۔23، جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ شام میں جاری جھڑپوں کے دوران نواسی ء رسول حضرت بی بی زینبؓ اور صحابی رسول حضرت حجر بن عدی کے روضہ مبارک کے بعد اب صحابی رسولؐ حضرت خالد بن ولیدؓ کے روضہ اقدس گولہ باری کا نشانہ بنانے سے ملت اسلامیہ کے مذہبی جذبات بری طرح سے مجروح ہورہے ہیں اور کوئی بھی مسلمان روضہ اقدس کی پامالی کسی قیمت پر برداشت نہیں کرسکتا ہے ۔ ان خیالات کااظہار ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین اسلم آفریدی، عادل خان ، احمد سلیم صدیقی، یوسف شاہوانی نے رنچھوڑ لائن ، شاہ فیصل ، نارتھ ناظم آباد ، محمود آباد اور بلدیہ ٹاؤن سیکٹر کے زیراہتمام منعقدہ علیحدہ علیحدہ دعوت افطار کی تقاریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرعلاقائی حق پرست ارکان اسمبلی اور کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین بھی موجو د تھے ۔ افطار پارٹیوں میں تاجر ، علمائے کرام ، دکانداروں ، معززین علاقہ ، اساتذہ کرام اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج مسلم امہ سیاسی ، معاشی ، سماجی ، سائنسی اور تعلیمی اقدارمیں بہت پیچھے ہے اور مسلم ممالک کے نام نہاد علمائے کرام اور مفاد پرست مولویوں نے مسلمانوں کو چودہویں صدی قبل کے رہن سہن کی تعلیمات دیکر انہیں دنیاوی ترقی کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی جدید تقاضوں کے مطابق ترویج سے بھی محروم کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ شام میں جاری جھڑپوں کے دوران اہل بیت اور صحابہ کرام کے روضہ اقدس کو نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن اس کے باوجود مسلم امہ بے حسی اور غفلت میں مبتلا ہے ۔ رابطہ کمیٹی اراکین نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے حضرت بی بی زینبؓ اور اصحابہ کرام کے روضہ مبارک کی بے حرمتی پر جس طرح سے آواز بلند کی اور مسلم امہ کے مسالک کو بیدار کیا وہ ملک اور دنیا کی ہی نہیں بلکہ اسلامی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھاجائے گا اور حق پرست علماء جناب الطاف حسین کے اس جرات مندانہ اورقابل تقلید عمل کو ہمیشہ سہراتے رہیں گے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ آج شام میں جس طرح سے صحابہ کرام اور اہل بیت کے روضہ مبارک کو نشانہ بنایا جارہا ہے اس پر مسلم امہ کے تمام مسالک کو متحد و منظم ہوجانا چاہئے اور ملت اسلامیہ کے عظیم علمبرداروں اور رہنماؤں کے روضہ اقدس کو نشانہ بنانے کے خلاف زبردست اور پرامن احتجاج کرکے ملت اسلامیہ کی دینی و مذہبی شان و شوکت کو اس کی اصل روح کے مطابق روشناس کرایاجائے ۔رابطہ کمیٹی کے اراکین نے وفاقی حکومت س مطالبہ کیا کہ شام میں جاری جھڑپوں کے دوران حضرت بی بی زینبؓ اور اصحابہ کرام کے روضہ اقدس کی بے حرمتی کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، روضہ اقدس کی پامالی سے مسلم امہ کے جذبات سے دنیا کو آگاہ کیاجائے اور روضہ اقدس کی پامالی کا عمل فی الفور بند کرانے کیلئے سفارتی ذرائع اور تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ 


5/16/2024 8:42:08 PM