Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد ایم کیوایم الطاف حسین اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ


قائد ایم کیوایم الطاف حسین اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ
 Posted on: 7/6/2015 1
قائد ایم کیوایم الطاف حسین اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ
دونوں رہنماؤں نے ملک بالخصوص سندھ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
رینجرز سندھ میں جرائم پیشہ عناصر کے بجائے بے گناہ شہریوں کو مظالم کا نشانہ بنارہی ہے، الطاف حسین
ایف آئی اے کوصرف صوبہ سندھ میں خصوصی اختیارات دینا سندھ پر حملے کے مترادف ہے ، الطاف حسین
صوبے کے عوام یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ آخر صوبہ سندھ کو کب تک مقبوضہ رکھا جائے گا؟الطاف حسین
آپکے خیالات بہت اچھے ہیں،ان جذبات کو دوسرے دوستوں تک بھی پہنچاؤں گا، آغاسراج درانی
جب تک صوبہ کی تمام سیاسی قوتیں ایک نکتہ پر متحد نہیں ہوں گی سندھ دھرتی اور اس کے عوام کے حقوق کو اسی طرح غصب کیاجاتا رہے گا، آغاسراج درانی
لندن۔۔۔6،جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اوراسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں ملک بالخصوص سندھ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔جناب الطاف حسین نے اسپیکرسندھ اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رینجرز کی جانب سے صوبہ سندھ میں جرائم پیشہ عناصر کے بجائے صوبے کے عام شہریوں کے خلاف ایکشن کیا جارہا ہے اور بے گناہ شہریوں کو مظالم کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی جانب سے ایف آئی اے کوصرف صوبہ سندھ میں خصوصی اختیارات دیئے جارہے ہیں جوکہ سندھ پر حملہ کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عملی طور پر صوبہ کو مقبوضہ سندھ بنادیا گیا ہے اور صوبے کے عوام یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ آخر صوبہ سندھ کو کب تک مقبوضہ رکھا جائے گا؟ اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے جناب الطاف حسین سے کہاکہ آپکے خیالات بہت اچھے ہیں اورمیں آپ کے جذبات کو دوسرے دوستوں تک بھی پہنچاؤں گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ جب تک صوبہ کی تمام سیاسی قوتیں ایک نکتہ پر متحد نہیں ہوں گی سندھ دھرتی اور اس کے عوام کے حقوق کو اسی طرح غصب کیاجاتا رہے گا۔
وڈیو

9/27/2016 5:24:35 AM