Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صرف اورصرف مہاجردشمنی میں ایم کیوایم کوختم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ڈاکٹر سلیم دانش


صرف اورصرف مہاجردشمنی میں ایم کیوایم کوختم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ڈاکٹر سلیم دانش
 Posted on: 7/5/2015 1
صرف اورصرف مہاجردشمنی میں ایم کیوایم کوختم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ڈاکٹر سلیم دانش
ٹارگٹڈآپریشن کے نام پر ایم کیوایم کونشانہ بنایاجارہاہے اورایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے
ایم کیوایم کی جڑیں عوام میں ہیں اور ریاستی مظالم کے ذریعے اسے ختم نہیں کیاجاسکتا۔ ڈاکٹر سلیم دانش
ایسٹ لندن میں ایم کیوایم یوکے کے مقامی یونٹ کی جانب سے منعقدہ افطارپارٹی سے خطاب
لندن۔۔ 5جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کروڑوں عوام کی نمائندہ جماعت ہے لیکن صرف اورصرف مہاجردشمنی میں ایم کیوایم کوکرش کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے یہ بات ایسٹ لندن میں ایم کیوایم یوکے کے مقامی یونٹ کی جانب سے منعقدہ افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 67سالوں میں ہر دور حکومت میں مہاجروں کا معاشی ، تعلیمی ، سیاسی او ر جسمانی قتل عام کیا گیا۔ریاست پاکستان کا کوئی ادارہ ، کسی حکومت نے مہاجروں میں پا ئے جانے والے شدید احساس محرومی کو دور کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔حقوق کیلئے آوازاٹھانے پر ہردورمیں ایم کیوایم کوریاستی طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی گئی ، ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کردیاگیا۔آج بھی ٹارگٹڈآپریشن کے نام پر ایم کیوایم کونشانہ بنایاجارہاہے اورایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی جڑیں عوام میں ہیں اور ریاستی مظالم کے ذریعے اسے ختم نہیں کیاجاسکتا۔ دعوت افطار سے ایم کیو ایم برطانیہ کے جنرل سیکریٹری منظور احمد ،ا راکین آرگنائزنگ کمیٹی سہیل زیدی، ہاشم اعظم، یوتھ ونگ کے دانیال دانش اور ایسٹ لندن کے یونٹ انچارج آصف سعید نے بھی خطاب کیا۔

4/24/2024 8:56:05 PM