Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی آڑمیں پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کو انتقامی کارروائیوں کانشانہ بنارہی ہے ۔ارکان اسمبلی ایم کیوایم


کراچی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی آڑمیں پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کو انتقامی کارروائیوں کانشانہ بنارہی ہے ۔ارکان اسمبلی ایم کیوایم
 Posted on: 7/4/2015 1
کراچی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی آڑمیں پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کو انتقامی کارروائیوں کانشانہ بنارہی ہے ۔ارکان اسمبلی ایم کیوایم 
حکومت سندھ کے وزراء اورارکان اسمبلی نے پورے سندھ میں کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے،
پورے سندھ کولوٹا جارہا ہے ، پل ، سڑکیں ،اسپتال اوراسکول محض سرکاری فائلوں میں بن رہے ہیں 
پورے سندھ میں سرکاری ونجی املاک میں غیرقانونی شادی ہالزقائم ہیں
شرجیل میمن کوپورے سندھ میں سرکاری ونجی زمینوں پرتجاوزات دکھائی نہیں دیتیں ان کا سارا ذور کراچی میں نجی شادی ہالز گرانے پرہے
اگروزیربلدیات میں ہمت تووہ کراچی میں رینجرز، آرمی ، نیوی، ایئرفورس ،سول ایوی ایشن اورڈی ایچ اے کی جانب سے قائم کئے گئے غیرقانونی شادی ہالز کے خلاف کارروائی کرکے دکھائیں
کراچی ۔۔۔ 4 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلی نے حکومت سندھ کی جانب سے فیڈرل بی ایریا میں بوہرہ کمیونٹی کاشادی ہال منہدم کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی آڑمیں پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کو انتقامی کارروائیوں کانشانہ بنارہی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ارکان اسمبلی نے کہاکہ حکومت سندھ کے وزراء اورارکان اسمبلی نے پورے سندھ میں کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے،پورے سندھ کولوٹا جارہا ہے ، پل ، سڑکیں،اسکول ،اسپتال محض سرکاری فائلوں میں بن رہے ہیں جس کی رپورٹس روزانہ میڈیاکی زینت بن رہی ہیں لیکن اپنی اس ہوشرباکرپشن اورلوٹ مارپرپردہ ڈالنے کیلئے پیپلزپارٹی کی حکومت کراچی کوانتقام کانشانہ بنارہی ہے۔پورے سندھ میں سرکاری ونجی املاک میں غیرقانونی شادی ہالزقائم ہیں،قاسم آباداور دیگرشہروں میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے غیرقانونی طورپر شادی ہال قائم کئے ہوئے ہیں لیکن صوبائی وزیر بلدیات شرجیل میمن کوپورے سندھ میں سرکاری ونجی زمینوں پرتجاوزات دکھائی نہیں دیتیں بلکہ ان کا سارا ذور کراچی میں شہریوں کی جانب سے بنائے گئے نجی شادی ہالز گرانے پرہے۔آج بھی فیڈرل بی ایریا میں بوہرہ کمیونٹی کاشادی ہال لوگوں کے شادی ہالز منہدم کردیاگیا۔ارکان اسمبلی نے کہاکہ اگروزیربلدیات میں اتنی ہی ہمت تووہ کراچی میں رینجرز، آرمی ، نیوی، ایئرفورس ،سول ایوی ایشن اورڈی ایچ اے کی جانب سے قائم کئے گئے غیرقانونی شادی ہالز کے خلاف کارروائی کرکے دکھائیں۔ارکان اسمبلی نے کہاکہ حکومت سندھ کراچی کے شہریوں اورکمیونیٹز کے شادی ہال گراکرکراچی کے شہریوں کوانتقام کانشانہ بنارہی ہے اوران کامعاشی قتل کررہی ہے جو قابل مذمت ہے۔


4/25/2024 6:24:23 PM