Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیر اعظم کا دورہ کراچی میڈیا کے لئے تھا بد قسمتی سے پاکستان میں یہی طرزحکمرانی رائج ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


وزیر اعظم کا دورہ کراچی میڈیا کے لئے تھا بد قسمتی سے پاکستان میں یہی طرزحکمرانی رائج ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 7/3/2015 1
وزیر اعظم کا دورہ کراچی میڈیا کے لئے تھا بد قسمتی سے پاکستان میں یہی طرزحکمرانی رائج ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیئے ہمارے حکمرانوں اور میڈیا کو اپنا طرز عمل تبدیل کر نا ہوگا ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
کراچی میں ہونے والی اموات کی ذمہ داری صرف اور صرف وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔عبدالحسیب
ایم کیوا یم پر 1992میں بھی یہ الزامات لگائے گئے لیکن وقت نے انہیں غلط ثابت کیا۔عبدالحسیب
یم کیو ایم حیدرآباد زون کی جانب سے دیالداس کلب میں منعقد ہونے افطار و ڈنر کی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو 
حیدرآباد ۔۔۔03جولائی 2015ء
وزیر اعظم کا دورہ کراچی میڈیا کے لئے، قسمتی سے پاکستان میں یہی طرز حکمرانی رائج ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدوہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم حیدرآباد زون کی جانب سے دیالداس کلب میں منعقد ہونے افطار و ڈنر کی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی شہر جو پورے ملک کا معاشی حب ہے را سکے ساتھ حکمرانوں کا جو رویہ ہے وہ قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ طارق میر کے بیان پر جو طوفان میڈیا نے بر پا کیا لندن پولیس کی تردید کے بعد وہ میڈیا خاموش ہو گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیئے ہمارے حکمرانوں اور میڈیا کو اپنا طرز عمل تبدیل کر نا ہوگا ۔اس موقع ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ عابد شیر علی کا یہ بیان کہ کراچی میں اموات کی ذمہ دار حکومت نہیں بلکہ گرمی ہے جو قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہونے والی اموات کی ذمہ داری صرف اور صرف وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والے میڈیا ٹرائل کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ایم کیوا یم پر 1992پر بھی یہ الزامات لگائے گئے لیکن وقت نے انہیں غلط ثابت کیا 

4/26/2024 8:34:35 PM