Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام وکارکنان قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ، سہیل خانزادہ


عوام وکارکنان قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ، سہیل خانزادہ
 Posted on: 7/3/2015 1
عوام وکارکنان قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ، سہیل خانزادہ
لازوال قربانیاں دے کر پاکستان بنانے والے مہاجروں کو پاکستان بنانے کی سزا دی جارہی ہے
ایم کیوایم ملک سے جاگیر دارانہ ،وڈیر انہ اور فرسودہ اورنظام موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے
ایم کیوایم مانچسٹر یونٹ کے زیر اہتمام افطار پارٹی کے شرکاء سے خطاب
لندن۔۔3، جون 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کے جوانٹ آرگنائزر سہیل خانزادہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم برطانیہ کے کارکنان قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے کی جانے والی سازشوں کوکامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ یہ بات انہوں نے ایم کیوایم برطانیہ مانچسٹر یونٹ کے زیر اہتمام ایک دعوت افطار کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ایم کیوایم مانچسٹر یونٹ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام وکارکنان کو ایم کیوایم کے خلاف میڈیا ٹرائیل اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ج،لازوال قربانیاں دے کر پاکستان بنانے والے مہاجروں کو پاکستان بنانے کی سزا دی جارہی ہے اور بانیان پاکستان کی اولادوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ملک سے جاگیر دارنہ ،وڈیر انہ اور فرسودہ نظام اورموروثی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے اور ملک کے غریب و متوسط طبقہ کے غصب شدہ حقوق کے حصول کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی حق پرستانہ جدوجہد کو جاری رکھے گی خواہ اس کیلئے کتنے ہی کٹھن ،مشکل و مصائب حالات کا سامنا کیوں نہ کرنا پڑے ۔ایم کیوایم مانچسٹر یونٹ کے انچارج عبدالحفیظ نے کہا کہ میڈیا ٹرائیل اور تمام پروپیگنڈوں کے باوجود آج کی افطار وڈنر کی کی تقریب عوام کی بھر پور شرکت اس بات کی غماز ہے کہ وہ الطاف حسین ساتھ ہیں اور ایم کیوایم کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کاحصہ نہیں بنیں گے۔ تقریب سے ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائنر نگ کمیٹی کے اراکین شفیق احمد ،محمد شمائیل،ڈاکٹر خرم رضوی اور عبدالحفیظ نے بھی خطاب کیا ۔ 


4/25/2024 12:52:19 PM