Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک جناب الطا ف حسین کی جانب سے جنوبی پنجاب زون کے تحت ایم کیوایم جنوبی پنجاب کے کارکنان معززینِ شہر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے اعزازمیں افطارڈنرکااہتمام


قائدتحریک جناب الطا ف حسین کی جانب سے جنوبی پنجاب زون کے تحت ایم کیوایم جنوبی پنجاب کے کارکنان معززینِ شہر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے اعزازمیں افطارڈنرکااہتمام
 Posted on: 7/1/2015 1
قائدتحریک جناب الطا ف حسین کی جانب سے جنوبی پنجاب زون کے تحت ایم کیوایم جنوبی پنجاب کے کارکنان معززینِ شہر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے اعزازمیں افطارڈنرکااہتمام
کارکنان وعوام کومائنس الطاف حسین فارمولاکسی صورت قبول نہیں،شبیراحمدقائمخانی
گھناؤنی سازشوں اورجھوٹے الزامات سے نہ پہلے ایم کیوایم کوختم کیاجاسکااورنہ اب کیاجاسکتاہے
جنوبی پنجاب زون کے تحت افطارڈنرتقریب سے ارشا دظفیر،شمشادجعفری،مرزافرقان مغل اوردیگرمقررین کاخطاب
ملتان:۔۔۔یکم جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے جنوبی پنجاب زون کے تحت حسن پروانہ کالونی آفس ایم کیوایم جنوبی پنجاب کے ذمہ داران،کارکنان ،معززینِ شہر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے اعزازمیں افطارڈنرکااہتمام کیاگیاجس میں جنوبی پنجاب کے شہروں رحیم یارخان،بہاولنگر،بہاولپور، لودھراں، وہاڑی ،مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان،راجن پور،لیہ اورخانیوال کے ذمہ داران،کارکنان،معززین،مختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام،تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد تاجروں ،صنعتکاروں،ڈاکٹرز،پروفیسرز،دانشوروں،ادیبوں شاعروں،کالم نویسوں،تجزیہ نگاروں اورصحافیوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ افطارڈنرمیں میزبانی کے فرائض ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیراحمدقائمخانی،صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے انچارج ارشادظفیر،فیصل فجاج،سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے رکن شمشادجعفری اورجنوبی پنجاب کے صدرمرزافرقان مغل نے انجام دیئے ۔اس موقع پرحق پرست اراکین اسمبلی اوردیگرذمہ دارانہ بھی موجودتھے۔افطارڈنرکی تقریب سے خطاب میں رکن رابطہ کمیٹی شبیراحمدقائمخانی نے کہاکہ کارکنان وعوام کومائنس الطاف حسین فارمولاکسی صورت قبول نہیں،گھناؤنی سازشوں اورجھوٹے الزامات سے نہ پہلے ایم کیوایم کوختم کیاجاسکااورنہ اب کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں بھی ہمیں سازشوں کاسامناہے لیکن ہماراماضی گواہ ہے کہ ہربرے وقت اورہربرے حال سے سرخروہوکرنکلے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہردورمیں ایم کیوایم کے کارکنان سچے موتی ثابت ہوئے ہیں۔جناب الطاف حسین کے کارکنان کل بھی ثابت قدم تھے،آج بھی ثابت قدم ہیں اورانشاء اللہ کل بھی ثابت رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ وہ وقت دورنہیں جب حق پرستوں کی صورت میں ملک میں98فیصد محکوم ومحروم عوام کی حکمرانی قائم ہوگی اورعوام کوحقوق میسرآئینگے۔تقریب سے ارشادظفیر،فیصل فجاج،شمشادجعفری اور مرزافرقان مغل نے بھی مختصراًخطاب کیا۔بعدازاں شرکاء نے مقررہ وقت پرافطارکیااورباجماعت نمازمغرب ادائیگی کے بعدڈنرکیا۔


12/7/2016 4:35:22 AM