Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعظم نوازشریف نے دورہ ء کراچی میں شہرکے بنیادی مسائل سے جس طرح عدم دلچسپی کا اظہار کیاہے اس سے کراچی کے عوام کوشدیدمایوسی ہوئی ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


وزیراعظم نوازشریف نے دورہ ء کراچی میں شہرکے بنیادی مسائل سے جس طرح عدم دلچسپی کا اظہار کیاہے اس سے کراچی کے عوام کوشدیدمایوسی ہوئی ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 7/1/2015 1
وزیراعظم نوازشریف نے دورہ ء کراچی میں شہرکے بنیادی مسائل سے جس طرح عدم دلچسپی کا اظہار کیاہے اس سے کراچی کے عوام کوشدیدمایوسی ہوئی ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
سندھ حکومت توپہلے ہی کراچی کے مسائل سے لاتعلق ہے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
وزیراعظم نوازشریف کے دورے سے کراچی کے شہریوں کو امیدتھی کہ وہ کراچی میں ہیٹ اسٹروکس کے نتیجے میںجاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین کیلئے امدادکااعلان کرینگے
وزیراعظم نوازشریف نے کراچی کے شہریوں کولوڈشیڈنگ کے عذاب اورپانی کی شدیدقلت سے نجات دلانے کیلئے کوئی اعلان نہیں کیا
وزیراعظم نوازشریف نے کسی اسپتال کادورہ کرنے کی زحمت تک گوارا نہیں کی۔رابطہ کمیٹی
ملک کے خزانے کو70فیصدریونیودینے والے شہرکے ساتھ حکومت سندھ اور وفاقی حکومت کایہ بے حسی کارویہ انتہائی افسوسناک ہی نہیں بلکہ متعصبانہ بھی ہے 
اس طرزعمل سے کراچی کے شہریوں میں پہلے سے پائے جانے والے احساس محرومی میں مزیداضافہ ہوگا۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔ یکم جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے دورہ ء کراچی میں شہرکے بنیادی مسائل سے جس طرح عدم دلچسپی کا اظہار کیا ہے اس سے کراچی کے عوام کوشدیدمایوسی ہوئی ہے۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سندھ حکومت توپہلے ہی کراچی کے مسائل سے لاتعلق ہے ، وزیراعظم نوازشریف کے دورے سے کراچی کے شہریوں کویہ امیدتھی کہ وہ کراچی میں ہیٹ اسٹروکس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 1200سے زائد افرادکے لواحقین کیلئے امدادکے ساتھ ساتھ کراچی کے شہریوں کو لوڈشیڈنگ کے عذاب اورپانی کی شدیدقلت سے نجات دلانے کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے اقدامات کا اعلان کریں گے لیکن وزیراعظم نوازشریف نے اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا۔اس کے علاوہ وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں بیٹھ کرہیٹ اسٹروک کے نتیجے میں کراچی کے 1200سے زائد افرادکے جاں بحق پر افسوس کااظہارتوکیالیکن انہوں نے کسی اسپتال کادورہ کرنے کی زحمت تک گوارا نہیں کی۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک کے خزانے کو70فیصدریونیودینے والے شہرکے ساتھ حکومت سندھ اور وفاقی حکومت کایہ بے حسی کارویہ انتہائی افسوسناک ہی نہیں بلکہ متعصبانہ بھی ہے اوراس طرزعمل سے کراچی کے شہریوں میں پہلے سے پائے جانے والے احساس محرومی میں مزیداضافہ ہوگا۔ 
Video

4/26/2024 4:08:39 PM