Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہم کل بھی الطاف حسین کے وفاداراوران کے چاہنے والے تھے اورآئندہ بھی رہیں گے،عامرخان


ہم کل بھی الطاف حسین کے وفاداراوران کے چاہنے والے تھے اورآئندہ بھی رہیں گے،عامرخان
 Posted on: 6/30/2015
ہم کل بھی الطاف حسین کے وفاداراوران کے چاہنے والے تھے اورآئندہ بھی رہیں گے،عامرخان
11مارچ کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران مجھے گرفتار کیا تھا ،آج چارماہ بعد رہائی ملی ہے 
ایک جانب اپنی رہائی کی خوشی ہے تودوسری جانب غم ہے کہ آج بھی ایم کیوا یم کے ہزاروں کارکنان قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں
آج عامر خان بھائی کی ضمانت ہوئی ہے اسی طرح بہت جلد جھوٹے الزامات سے باعزت بری بھی ہوجائیں گے ،کنورنویدجمیل
رابطہ کمیٹی ،شعبہ جات کے اراکین اورکارکنان کی جانب سے عامرخان کانائن زیروپہنچنے پرپرتپاک استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاورکی
رکن رابطہ کمیٹی عامرخان کی نائن زیروآمدکے موقع پراراکین رابطہ کمیٹی اوردیگرذمہ داران کے ہمراہ پریس نمائندوں کوبریفنگ
کراچی۔۔۔30جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان نے کہا ہے کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم ملک کی بقاء وسلامتی اوراستحکام کے لئے کام کررہے ہیں،نہ پہلے ایم کیوایم کوریاستی آپریشن کے ذریعے ختم کیاجاسکااورنہ ہی عوام کے دلوں سے الطاف حسین کی محبت کوکم کیاجاسکااورنہ ہی اب ایسا کیاجاسکتاہے ہم کل بھی الطاف حسین کے وفاداراوران کے چاہنے والے تھے اورآئندہ بھی رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ 11مارچ کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران مجھے گرفتار کیا تھا ،آج چارماہ بعد رہائی ملی ہے ایک جانب اپنی رہائی کی خوشی ہے تو دوسری جانب غم ہے کہ آج بھی ایم کیوا یم کے ہزاروں کارکنان قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں، کئی لاپتہ ہیں جنہیں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا ہوا ہے جن کے اہل خانہ شدید پریشانی اور اذیت کا سامنا کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار عامر خان نے سینٹرل جیل سے رہائی کے بعدایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو عزیز آبادپہنچنے پرمیڈیاکے نمائندوں سے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔قبل ازیں عامر خان کو گزشتہ روز اینٹی ٹیررسٹ کورٹ سے ضمانت پررہائی پرنائن زیروپہنچنے پررابطہ کمیٹی کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا اوران پرپھولوں کی پتیاں نچاور کی گئیں جبکہ بعض کارکنان کی جانب سے اس موقع پرفلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ و اراکین رابطہ کمیٹی ،سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین،شعبہ جات کے ذمہ داران اور حق پرست اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔ عامر خان نے کہا کہ11مارچ نائن زیرو پر چھاپے کے دوران ہمارا ایک بہت پیارا ساتھی سیدوقاص علی شاہ ہم سے جدا کردیا گیا تھا۔ انہوں نے سیدوقاص علی شاہ کی مغفرت اوردرجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی اور کہاکہ ہمارے خلاف ایک مرتبہ پھر آپریشن تیز کردیا گیا ہے،ایم کیوایم پرملک دشمنی غداری جیسے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں ،میں بتادینا چاہتا ہوں کہ ہم قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں پہلے بھی ثابت قدم تھے اور انشااللہ ہمیشہ ثابت قدم رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ پاکستان کی وفاداری کا سبق دیا ہے اور یہ کہتے ہیں کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین پاکستان کے وفادار تھے اور رہیں گے کسی سے سرٹیفیکیٹ لینے کی انہیں ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان پہلے بھی کئی مرتبہ جناب الطاف حسین کی قیادت میں جھوٹے الزامات سے سرخرو ہوئے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی سرخرو ہونگے۔انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت دیگر ساتھی جو اس وقت جیلوں میں موجود ہیں اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں یہ جناب الطاف حسین کی تربیت کا نتیجہ ہے کہ ہم آج بھی ثابت قدم ہیں، جتنا ظلم و ستم کرلیا جائے ایم کیو ایم کو ختم نہیں کیا جاسکتا ،خدا کی تائد ایم کیو ایم کے ساتھ ہے۔رکن رابطہ کمیٹی کنور نوید جمیل نے کہا کہ جس طرح آج عامر خان بھائی کی ضمانت ہوئی ہے اسی طرح بہت جلد جھوٹے الزامات سے باعزت بری بھی ہوجائیں گے ۔



4/26/2024 8:27:05 AM