Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ میں تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران کے اہم اجلاس کا انعقاد


متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ میں تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران کے اہم اجلاس کا انعقاد
 Posted on: 6/29/2015
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ میں تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران کے اہم اجلاس کا انعقاد
جناب الطاف حسین کا حیدرآباد ، میر پور خاص، سکھر، پشاور، لاہور، کوئٹہ اور مظفرآباد سمیت ملک کے34مقامات
پر اجلاس سے بیک وقت اہم و تاریخی ٹیلی فونک خطاب
کراچی ۔۔۔29جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پیر کی شام تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔اجلاس سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کراچی سمیت سندھ میں حیدر آباد ، میر پور خاص، سکھر ، نوابشاہ ،سانگھڑ، ٹنڈوالیہ یار، جام شورو،عمر کوٹ،ٹھٹھہ،بدین ، گھوٹکی،خیر پور، نوشہروفیروز،دادو،لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ ،شکار پور،کشمور،جیکب آباد، پنجاب میں ایم کیوا یم کے اپر ، سینٹرل ، جنوبی ڈویژن ،بلوچستان میں کوئٹہ ، نصیر آباد ،خیبر پختونخوا میں پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ڈی آئی خان اور آزاد کشمیر میں مظفرآباد،باغ، میرپور،راولاکوٹ سمیت 34مقامات پربیک وقت اہم و تاریخی خطاب کیا۔اجلاس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ، اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، قمر منصور،سید حیدر عباس رضوی،وسیم اختر، عارف خان ایڈوکیٹ ، عظیم فاروقی، کنور نوید جمیل ، گلفرازخان خٹک ، اسلم آفریدی ،عبد الحسیب،آنسہ ممتاز انور،حق پرست اراکین سینیٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی ، شعبہ خواتین ،اے پی ایم ایس او، لیبر ڈویژن ، ایلڈرز ونگ ،سینٹرل ایگزیکٹو کونسل سمیت ایم کیو ایم کے تمام مرکزی شعبہ جا ت کے اراکین اور کراچی کے مختلف سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں بڑا پنڈال تیار کیا گیا تھا جس میں شرکاء کے بیٹھنے کیلئے فرشی نشستوں کا انتظا م کیا گیا تھا۔اس موقع پر اجلاس میں شریک ذمہ داران جناب الطاف حسین کے خطاب کے دوران کارکنا ن پرجوش نعرے بلند کرتے رہے۔اس سلسلے میں اہم و تاریخ خطاب کی کوریج کیلئے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے اداروں کے نمائندگان کی بڑی تعداد لال قلعہ گراؤنڈ میں موجود تھی۔اجلاس کے موقع پر شرکاء میں افطار باکسز اور پانی کی بوتلیں بھی تقسیم کی گئیں جبکہ شرکاء کیلئے نماز مغرب کا انتظام لال قلعہ گراؤنڈ میں کیا گیا تھا۔











تصاویر

4/23/2024 4:05:22 AM