Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بانیان پاکستان کی اولادوں کو غداری کے تمغوں سے نوازا جار ہا ہے ، سازشی عناصر مُنہ کی کھائیں گے ، شبیر احمد قائم خانی


بانیان پاکستان کی اولادوں کو غداری کے تمغوں سے نوازا جار ہا ہے ، سازشی عناصر مُنہ کی کھائیں گے ، شبیر احمد قائم خانی
 Posted on: 6/29/2015
بانیان پاکستان کی اولادوں کو غداری کے تمغوں سے نوازا جار ہا ہے ، سازشی عناصر مُنہ کی کھائیں گے ، شبیر احمد قائم خانی
ایم کیو ایم ایک انقلابی تحریک ہے ، سازشوں سے ایم کیو ایم کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہو گی ، ارشاد ظفیر ، میاں عتیق
پنجاب ہاؤس لاہورمیں سیالکوٹ ، گوجرانوالہ اور قصور کے ضلعی عہدیداران کے اجلاس سے اظہار خیال
لاہور۔۔۔۔29 جون 2015 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس لاہورمیں ضلع سیالکوٹ ، گوجرانوالہ اور قصور کے ضلعی عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی تنظیمی کمیٹی کے انچارج ارشاد ظفیر، رکن فیصل فجاج ڈار، صدر پنجاب و حق پرست سینیٹر میاں عتیق، ضلعی صدر سیالکوٹ عابد گجر ، نائب صدر چوہدری سرور ، ضلعی صدر گوجرانوالہ عبدالکریم خان ، سیکریٹری جنرل ذیشان ملک اور ضلع قصور کے عہدیداران موجودتھے۔ اس موقع پر اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے شبیر احمد قائم خانی نے کہا ایم کیو ایم راتوں رات وجود میں نہیں آئی ، اس نے برسوں گلیوں محلوں میں جدوجہد کی اور گلی محلوں سے پڑھے لکھے غریب و متوسط طبقے کے افراد کو اسمبلیوں میں پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں رائج فرسودہ ، جاگیردارانہ اور وڈیرانہ و کرپٹ نظام کے خلاف آواز بلند کرنے اور ملک کے 98 فیصد غریب و محکوم عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے کی پاداش میں بانیان پاکستان کی اولادوں کو غداری کے تمغوں سے نوازا جا رہا ہے لیکن ہمیشہ کی طرح سازشی عناصر منہ کی کھائیں گے اور فتح حق پرستی کی ہو گی۔ اس موقع پر ارشاد ظفیر اور میاں عتیق نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ ایک انقلابی تحریک ہے جسے روکنے کیلئے ماضی میں بھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے اور اب بھی سازشیں کی جارہی ہیں ۔ جبکہ ان سازشوں سے ایم کیو ایم کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہو گی۔ اجلاس میں ضلعی و تحصیل کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

9/30/2016 10:10:52 AM