Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پنجاب ہاؤس لاہور میں کارکنان اور صحافی حضرات کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام


قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پنجاب ہاؤس لاہور میں کارکنان اور صحافی حضرات کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام
 Posted on: 6/30/2015
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پنجاب ہاؤس لاہور میں کارکنان اور صحافی حضرات کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام
متحدہ وقومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی ، رکن سینٹرل ایگزیکٹو کونسل بسمہ آصف سکھیرا
صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے انچارج ارشاد ظفیر، صدر پنجاب و حق پرست سینیٹر میاں عتیق
اراکین ایڈہاک کمیٹی سینٹرل پنجاب و ضلعی عہدیداران سمیت صحافی حضرات کی کثیر تعداد میں شرکت
لاہور۔۔۔۔30 جون 2015 
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس واقع نیومسلم ٹاؤن لاہور میں کارکنان اور صحافی حضرات کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔ افطار ڈنر میں رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کی رکن بسمہ آصف سکھیرا، صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے انچارج ارشاد احمد ظفیر ، صدر پنجاب و حق پرست سینیٹر میاں عتیق ، اراکین ایڈہاک کمیٹی ، متحدہ سوشل فورم ، شعبہ خواتین ، ضلعی صدور و اراکین کمیٹی سمیت مختلف ٹی وی چینلز و اخبارات کے صحافی حضرات و مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شبیر احمد قائم خانی نے کہا کہ الزامات اور شدید میڈیا ٹرایل کے باوجود بھی پنجاب کے لوگ جوق در جوق ایم کیو ایم میں شامل ہو رہے ہیں ، پابندیوں سے حق پرستی کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ ایم کیو ایم دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اس ملک کے 98 فیصد غریب و متوسط طبقے کے افراد کے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کر رہی ہے اور ہمیں اس ملک سے اپنی محبت اور وفاداری ثابت کرنے کیلئے کسی سے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ ملک میں بدامنی پھیلانے والوں کیلئے ایم کیو ایم م یں کوئی جگہ نہیں ہے ہم ملک میں رائج فردودہ ، وڈیرانہ اور جاگیردارانہ نظام کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور لڑتے رہیں گے۔ اس موقع پر میاں عتیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پر لگائے جانے والے الزامات کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ایم کیو ایم پر حکیم سعید اور جناح پور بنانے کے الزام لگائے گئے لیکن یہ الزامات ثابت نہیں ہو سکے اور ایم کیو ایم سرخرو ہو ئی ۔ انشاء اللہ اب بھی ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام ہو نگی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم سرخرو ہو گی ۔

تصاویر

4/18/2024 12:53:39 AM