Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سراج الحق کراچی کے غم میں دبلے نہ ہوں۔ وسیم اختر


 سراج الحق کراچی کے غم میں دبلے نہ ہوں۔ وسیم اختر
 Posted on: 6/28/2015
سراج الحق کراچی کے غم میں دبلے نہ ہوں۔ وسیم اختر
سراج الحق جواب دیں کہ سات سال تک خیبرپختونخوا پر حکومت کرنے کے باوجود جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا کے عوام کوکیادیاہے؟ وسیم اختر
کیاجماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں دودھ کی نہریں بہادی ہیں؟ وسیم اختر
کیا جماعت اسلامی اورتحریک انصاف کی حکومت نے خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کاخاتمہ کردیاہے؟
کیاوہاں تاجروں، صنعتکاروں، دکانداروں، ڈاکٹروں اوردیگرشہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کردیا ہے ؟
کراچی ۔۔۔ 28 جون 2015 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم اخترنے جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی کے غم میں دبلے ہونے اورمگرمچھ کے آنسوبہانے کے بجائے سراج الحق قوم کواس بات کاجواب دیں کہ پانچ سال تک ایم ایم اے کی شکل میں اوردوسال سے تحریک انصاف کے ساتھ ملکر خیبرپختونخوا پر حکومت کرنے کے باوجودجماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا کے عوام کوکیادیاہے؟ کیاجماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں دودھ کی نہریں بہادی ہیں؟ کیا ان کی حکومت نے خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کاخاتمہ کردیاہے؟کیاوہاں تاجروں، صنعتکاروں، دکانداروں، ڈاکٹروں اوردیگرشہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کردیا ہے ؟کیاانہیں بھتہ خوری سے نجات دلادی ہے؟ کیا ان کی حکومت نے پشاورکوپیرس بنادیاہے؟وسیم اخترنے کہاکہ آج خیبرپختونخوا دہشت گردی کی وجہ سے جس تباہی وبربادی سے دوچارہے اورپوراملک دہشت گردی کی جس لپیٹ میں ہے اس کی ذمہ داری جماعت اسلامی پرعائدہوتی ہے لہٰذا سراج الحق کراچی کی فکرمیں دبلے ہونے کے بجائے خیبرپختونخوا کی صورتحا ل کوبہتربنائیں۔ 

4/19/2024 4:57:30 PM