Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے خلاف تسلسل کے ساتھ جاری میڈیا ٹرائل ایک گہری سازش کا حصہ ہے۔ واسع جلیل


ایم کیو ایم کے خلاف تسلسل کے ساتھ جاری میڈیا ٹرائل ایک گہری سازش کا حصہ ہے۔ واسع جلیل
 Posted on: 6/27/2015
ایم کیو ایم کے خلاف تسلسل کے ساتھ جاری میڈیا ٹرائل ایک گہری سازش کا حصہ ہے۔ واسع جلیل
تمام تر سازشی ہتھکنڈوں کے باوجود عوام کے دلوں سے قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کی محبت کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔واسع جلیل
قائد تحریک الطاف حسین کے خطابات کی لائیوٹی وی کوریج پر غیر اعلانیہ پابندی نام نہاد جمہوری حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ واسع جلیل
یوتھ ونگ کے کارکنان ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والی ظلم و زیادتی کو ہر فورم پر بھر پور انداز میں اٹھائیں۔ڈاکٹر سلیم دانش
لندن میں ایم کیو ایم (یو کے) یوتھ ونگ کی دعوت افطار سے خطاب
لندن۔۔27جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف تسلسل کے ساتھ جاری میڈیا ٹرائل ایک گہری سازش کا حصہ ہے جس کا مقصد ایم کیو ایم کوبدنام کرنااورعوام کوایم کیوایم سے بدظن کرناہے لیکن تمام تر سازشی ہتھکنڈوں کے باوجود عوام کے دلوں سے قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کی محبت کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔چاہے کتنی ہی سازشیں کرلی جائیں ماضی کی طرح ایک بار پھر ایم کیوایم ہرامتحان و آزمائش میں کامیاب ہو گی۔ یہ بات انہوں نے لندن میں ایم کیو ایم (یو کے) یوتھ ونگ کی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ دعوت افطار سے رکن رابطہ کمیٹی اور انچارج ایم کیو ایم (یو کے ) ڈاکٹر سلیم دانش نے بھی خطاب کیا۔ واسع جلیل نے یوتھ ونگ کے ارکان کو پاکستان میں ایم کیو ایم کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو جرائم سے پاک کرنے کے نام پر شروع کئے جانے والے آپریشن کا رخ ایم کیو ایم کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ایم کیو ایم کے ہزاروں بے گناہ کارکنان کو گرفتار کر کے ان پر جعلی اور من گھڑت مقدمات قائم کئے جارہے ہیں،آج بھی ایم کیو ایم کے درجنوں کارکنان لاپتہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں اور قائد تحریک الطاف حسین کے خطابات کی لائیوٹی وی کوریج پر بھی غیر اعلانیہ پابندی ہے جو کہ نام نہاد جمہوری حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی اور انچارج ایم کیو ایم (یو کے) ڈاکٹر سلیم دانش نے یوتھ ونگ کو اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس پر کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ موجودہ حالات میں جہاں چاروں طر ف سے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف سازشوں کے تانے بانے بنے جارہے ہیں وہاںیوتھ ونگ کی تحریکی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ انہوں نے یوتھ ونگ کے ارکان پر زور دیا کہ وہ اپنے جمہوری حق کو استعمال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والی ظلم و زیادتی کو یو کے ، یورپ سمیت دنیا کے ہر فورم پر بھر پور انداز میں اٹھائیں۔
وڈیو 

4/26/2024 5:44:20 AM