Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرزکے ہاتھوں ایم کیوایم نارتھ ناظم آبادکے سیکٹرانچارج عمران رفیق ، دیگر ذمہ داروں ، کارکنوں کی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کی مذمت


رینجرزکے ہاتھوں ایم کیوایم نارتھ ناظم آبادکے سیکٹرانچارج عمران رفیق ، دیگر ذمہ داروں ، کارکنوں کی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کی مذمت
 Posted on: 6/26/2015
رینجرزکے ہاتھوں ایم کیوایم نارتھ ناظم آبادکے سیکٹرانچارج عمران رفیق ، دیگر ذمہ داروں ، کارکنوں کی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کی مذمت 
عمران رفیق کورینجرزنے گزشتہ روز سخی حسن کے علاقے سے ان کے گھرسے گرفتارکرلیاجبکہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے
رینجرزنے سندھ سیکریٹریٹ کے قریب سے ایم کیوایم برنس روڈ کے سیکٹرممبرمحمدفیصل ولدمحمدرفیق کوگرفتارکرلیا
سی آئی ڈی نے قصبہ علی گڑھ سیکٹریونٹ 131کے کارکن نفیس احمد، رنچھوڑلائن سیکٹریونٹ یوسی3-A کے کارکنوں راحیل اورمسلم کوگرفتارکرلیا
کراچی کے مختلف علاقوں میں طالبان اوردیگرکالعدم تنظیموں کے دہشت گردآزادانہ اپنی کارروائیاں کررہے ہیں انہیں روکنے والاکوئی نہیں
ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائدکی جارہی ہے اور ایم کیوایم کے کارکنوں کو خطرناک مجرم اوردہشت گردبناکرپیش کیاجارہا ہے
انسانی حقوق کی تنظیمیں کراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اوراس کے خلاف آوازبلندکریں، رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی ۔۔۔ 26 جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرزکے ہاتھوں ایم کیوایم نارتھ ناظم آبادکے سیکٹرانچارج عمران رفیق اور ایم کیوایم کے دیگر ذمہ داروں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرزنے گزشتہ روز سخی حسن کے علاقے سے ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد سیکٹرکے انچارج عمران رفیق کوان کے گھرسے گرفتارکرلیاجبکہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے،عمران رفیق کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔اسی طرح آج رینجرزنے سندھ سیکریٹریٹ کے قریب سے ایم کیوایم برنس روڈ کے سیکٹرممبرمحمدفیصل ولدمحمدرفیق کوگرفتارکرلیا،انہیں بھی نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرزکے ساتھ ساتھ پولیس اورسادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کی جانب سے بھی ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتار کیا جارہاہے۔ گزشتہ روز قصبہ علی گڑھ سیکٹریونٹ 131کے کارکن نفیس احمدولد انیس احمدکوسی آئی ڈی نے گرفتارکرلیاجبکہ سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے عوامی رابطہ مہم کے دوران رنچھوڑلائن سیکٹریونٹ یوسی3-A کے کارکنوں راحیل ولد محمدیونس اورمسلم ولد عبداللہ کوگرفتارکرلیا۔ان میں سے کسی بھی ذمہ داریاکارکن کو کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ دوسال کے دوران ایم کیوایم کے 192کارکنان ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بیدری سے شہیدکردیئے گئے لیکن ان میں سے کسی ایک کے بھی قاتل کوگرفتارنہیں کیاگیاہے اورشہرمیں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑمیں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے ، انہیں لاپتہ کیاجارہاہے۔اس سے قبل بھی ایم کیوایم کے 20کارکنان کئی ماہ سے لاپتہ ہیں جنکے بارے میں ان کے اہل خانہ کو کچھ نہیں بتایاجارہاہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں طالبان اوردیگرکالعدم تنظیموں کے دہشت گردآزادانہ اپنی کارروائیاں کررہے ہیں انہیں روکنے والاکوئی نہیں جبکہ ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پربھی پابندی عائدکی جارہی ہے اورکرمنلائزیشن پالیسی کے تحت ایم کیوایم کے کارکنوں کو خطرناک مجرم اوردہشت گردبناکرپیش کیاجارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ چھاپوں اور گرفتاریوں کایہ سلسلہ بندکیاجائے اور ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد کے سیکٹر انچارج عمران رفیق، برنس روڈ کے سیکٹرممبرمحمدفیصل،قصبہ علی گڑھ سیکٹریونٹ 131کے کارکن نفیس احمداوررنچھوڑلائن سیکٹریو نٹ یوسی3-A کے کارکنوں راحیل اورمسلم کوفی الفوررہاکیاجائے۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ کراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اوراس کے خلاف آوازبلندکریں۔ 

4/26/2024 2:21:38 PM