Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے دشمن عناصرتحریک کوختم کرنے کے درپے ہیں۔الطاف حسین


ایم کیوایم کے دشمن عناصرتحریک کوختم کرنے کے درپے ہیں۔الطاف حسین
 Posted on: 6/24/2015
ایم کیوایم کے دشمن عناصرتحریک کوختم کرنے کے درپے ہیں۔الطاف حسین
میرافیصلہ ہے کہ میں کسی بھی قیمت پر اپنی جدوجہدسے دستبردارنہیں ہوں گا
ہم نے ہردورمیں امن ومحبت کا پیغام دیااورمحروم لوگوں کے حقوق کی بات کی لیکن ہمیں تعصب کانشانہ بنایاجارہاہے
میں نے پیسے اورلوٹ مارکی سیاست نہیں کی، اگر میں پیسے کمانے والاہوتاتوآج ملک کاامیرترین انسان ہوتا
میڈیاکے بعض لوگوں اورپاکستان کی دولت لوٹنے والوں کوساتھ ملاکراس بات کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے کہکسی طریقے سے ایم کیوایم کونقصان پہنچایاجائے تاکہ وہ دوبارہ کھڑی نہ ہوسکے
نائن زیروپر رابطہ کمیٹی کے ارکان اورتنظیمی شعبہ جات کے ارکان سے گفتگو
یہ آزمائش کاوقت ہے ، آپ چاہیں توحالات کے جبرکے باعث میراساتھ چھوڑدیں۔الطاف حسین
چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم آپ کاساتھ نہیں چھوڑیں گے،تنظیمی شعبہ جات کے ارکان کے جذبات
کراچی ۔۔۔ 24 جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ غریبوں اورمتوسط طبقہ کی واحدنمائندہ جماعت ایم کیوایم کوکچلنے اورختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، چاہے ظلم وجبرکاکیساہی ہتھکنڈہ کیوں نہ اختیارکیاجائے میں ظالم اورباطل قوتوں کے آگے سرنہیں جھکاؤں گا۔انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر رابطہ کمیٹی کے ارکان اورتنظیمی شعبہ جات کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم نے ہردورمیں امن ومحبت کا پیغام دیااورمحروم لوگوں کے حقوق کی بات کی لیکن ہمیں تعصب کانشانہ بنایاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ اسی طرح کی نفرت اورتعصب نے ملک کو دولخت کردیا لیکن اس سے کوئی سبق حاصل نہیں کیاگیااورآج بھی اسی طرح کا تعصب برتاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے پیسے اورلوٹ مارکی سیاست نہیں کی، اگر میں پیسے کمانے والاہوتاتوآج میں ملک کاامیرترین انسان ہوتا۔میں ملک کاواحدرہنماہوں جس کانہ توپورے پاکستان میں کوئی ذاتی گھرہے اورنہ ہی پوری دنیامیں کہیں کوئی جائیدادہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میرے اجدادنے پاکستان بنانے کیلئے قربانیاں دیں اورمیری پوری جدوجہد پاکستان کی مضبوطی اورمہاجروں سمیت ملک کے تمام غریب ومحروم عوام کے حقوق کیلئے ہے ، ہماری جدوجہد کو کچلنے اورایم کیوایم کوختم کرنے کیلئے تحریک کے بدترین مخالفین نے ایک جانب توایم کیوایم کے خلاف طرح طرح کے منفی پروپیگنڈے کئے ،دوسری جانب سرکاری سرپرستی میں مہاجر آبادیوں پر حملے کرکے ہمارا قتل عام کیاگیا، سانحہ علی گڑھ،پکاقلعہ اورسانحہ حیدرآبادجیسے بڑے سانحات کرائے گئے، 19جون1992ء کوڈاکوؤں، اغوابرائے تاوان کی وارداتیں کرنے والوں کے خلاف آپریشن کے نام پرایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن شروع کیا گیا جو حکومتوں کی تبدیلی کے باوجود جاری رہا، جس کے دوران ہزاروں کارکنوں کوشہیدکیاگیا۔مختلف مخالف عناصرکی جانب سے مہاجروں کومغلظات دی گئیں اورایم کیوایم کوبدنام کرنے اور عوام کواس سے بدظن کرنے کیلئے ایم کیوایم کے خلاف میڈیاپر زہریلی مہم چلائی گئی اور طرح طرح سے الزامات لگائے گئے ۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ تمام ترریاستی مظالم اور الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیاپر چلائی جانے والی مہم کے باوجود عوام کوایم کیوایم سے دورنہیں کیا جاسکا تواب پھرمیڈیاکے بعض لوگوں اورپاکستان کی دولت لوٹنے والوں کوساتھ ملاکراس بات کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے کہ کسی طریقے سے ایم کیوایم کونقصان پہنچایاجائے کہ وہ دوبارہ کھڑی نہ ہوسکے ۔ جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی اورشعبہ جات کے ارکان سے کہاکہ ایم کیوایم کے دشمن عناصرتحریک کوختم کرنے کے درپے ہیں لیکن میرافیصلہ ہے کہ میں کسی بھی قیمت پر اپنی جدوجہدسے دستبردارنہیں ہوں گا، چاہے میری جان چلی جائے لیکن میں کسی بھی قیمت پر باطل قوتوں کے آگے نہیں جھکوں گا۔ انہوں نے ذمہ داروں سے کہاکہ یہ آزمائش کاوقت ہے ، آپ چاہیں توحالات کے جبرکے باعث میراساتھ چھوڑدیں۔اس پر اراکین رابطہ کمیٹی اورتمام شعبہ جات کے
ارکان نے جناب الطاف حسین سے اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم آپ کاساتھ نہیں چھوڑیں گے۔شعبہ جات کے ارکان نے جناب الطا ف حسین کوبتایاکہ صرف کراچی نہیں بلکہ پورے سندھ، پنجاب ، بلوچستان ،خیبرپختونخواسمیت پورے ملک  س کارکنوں ماؤں، بہنوں ، بزرگوں نوجوانوں جن میں یوتھ کی اکثریت شامل ہے ان سب کے جذبات بھی یہی ہیں کہ چاہے کتنے ہی پروپیگنڈے کرلئے جائیں ہم تحریک کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے،خواتین خصوصاً بہنوں کایہی کہناہے کہ بیٹے اپنے باپ سے بیوفائی کرسکتے ہیں لیکن بیٹیاں بیوفائی نہیں کرسکتیں۔جناب الطاف حسین نے تمام ذمہ داران وکارکنان سے کہاکہ وہ ہرگزمایوس نہ ہوں اور اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں۔
وڈیو

4/26/2024 3:03:26 AM