Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے رکن سیدحیدرعباس رضوی کا بدھ کو اعلیٰ الصبح جناح اسپتال میں قائم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ کادورہ


رابطہ کمیٹی کے رکن سیدحیدرعباس رضوی کا بدھ کو اعلیٰ الصبح جناح اسپتال میں قائم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ کادورہ
 Posted on: 6/24/2015
رابطہ کمیٹی کے رکن سیدحیدرعباس رضوی کا بدھ کو اعلیٰ الصبح جناح اسپتال میں قائم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ کادورہ
شدید گرمی کے سبب بیمار ہونیوالے مریضوں سے ملاقات کرکے خیریت دریافت کی اورمنرل واٹر،ORS ودیگراشیاء تقسیم کیں
زیرعلاج مریضوں اوران کے اہل خانہ نے تیمارداری،منرل واٹر،ORSکی تقسیم اورخیریت دریافت کرنے پرجناب الطاف حسین اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کاشکریہ اداکیا
کراچی ۔۔۔24، جون 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدحیدرعباس رضوی نے بدھ کے روز اعلیٰ الصبح جناح اسپتال میں قائم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ اورجناح اسپتال کاتفصیلی دورہ کیااوروہاں کراچی میں پڑنے والی قیامت خیزگرمی سے متاثرمریضوں کوطبّی سہولیات کی فراہمی کاجائزہ لیا۔وہ کچھ دیرمریضوں کے ہمراہ رہے اور انہوں نے زیرعلاج مریضوں سے ملاقات کر کے جناب الطاف حسین کی جانب سے مریضوں کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پرانہوں نے مریضوں میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے منرل واٹرکی بوتلیں،ORSاوردیگرامدادی اشیاء تقسیم کیں اوراللہ تعالیٰ کے حضورمریضوں کی جلدومکمل صحت یابی اورکراچی سے شدیدگرمی کے مکمل خاتمے سمیت کراچی میں بارشوں کے لئے دعائیں کیں۔اس موقع پرمریضوں اوران کے اہل خانہ نے تمارداری،منرل واٹر،ORSکی تقسیم اورخیریت دریافت کرنے پرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین،سید حیدر عباس رضوی اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کاشکریہ اداکیااوران کے حق میں دعائیں کیں۔قبل ازیں انہوں نے جناح اسپتال میں قائم خدمت خلق فاؤنڈیشن ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ کابھی دورہ کیااورامدادی سرگرمیوں کوجائزہ لیتے ہوئے ان پراطمینان کااظہارکیا۔انہوں نے انسانیت کی بے لوث خدمت پرمامورمیڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کوقائدتحریک جناب لطاف حسین کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا۔

9/30/2016 1:38:52 AM