Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی جانب سے عبدالمالک کیلئے مٹھائی کےدوعدد ٹوکرے ، گلدستہ اور 25 ہزارروپے نقد انعام دینے کا اعلان


قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی جانب سے عبدالمالک کیلئے مٹھائی کےدوعدد ٹوکرے ، گلدستہ اور 25 ہزارروپے نقد انعام دینے کا اعلان
 Posted on: 6/24/2015
قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی جانب سے عبدالمالک کیلئے مٹھائی کےدوعدد ٹوکرے ، گلدستہ اور 25 ہزارروپے نقد انعام دینے کا اعلان
عبدالمالک نے امریکہ میں مسل مینیا کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، الطاف حسین
عبدالمالک انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور خواتین کے پرس فروخت کرکے اپنے اہل خانہ کی کفالت کرتے ہیں، الطاف حسین
مخیر حضرات عبدالمالک جیسے باہمت نوجوانوں کی بھرپور مالی معاونت کریں ، الطاف حسین
عبدالمالک آج بروز بدھ 6 بجے اتحاد ائیرلائن کی پرواز سے کراچی ائیرپورٹ پہنچ رہے ہیں ،الطاف حسین
رابطہ کمیٹی ، مقامی سیکٹرکے کارکنان اورہمدرد عبدالمالک کا شاندار استقبال کرکےانہیں زبردست خراج تحسین پیش کریں، الطاف حسین
لندن۔۔۔24، جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ کراچی کے نوجوان عبدالمالک نے امریکہ میں مسل مینیا کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اورمخیرحضرات کو ان جیسے باہمت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کیلی فورنیا میں ہونے والے مسل مینیا کے مقابلے میں کراچی کے نوجوان عبدالمالک کی شاندار کامیابی اور مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر عبدالمالک اور ان کے گھروالوں کو زبردست مبارکباد پیش کی،انہوں نے شاندارکامیابی پر عبدالمالک کو مٹھائی کے دوعدد ٹوکرے ، گلدستہ اور 25 ہزارروپے نقد انعام دینے کابھی اعلان کیا ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ عبدالمالک آج بروز بدھ 6 بجے اتحاد ائیرلائن کی پرواز سے کراچی ائیرپورٹ پہنچ رہے ہیں ، عبدالمالک انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور خواتین کے پرس فروخت کرکے اپنے اہل خانہ کی کفالت کرتے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے تمام مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ عبدالمالک جیسے باہمت نوجوانوں کی بھرپور مالی معاونت کریں تاکہ وہ پاکستان کا نام مزید روشن کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا بہتر طور پر استعمال کرسکیں۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، مقامی سیکٹرکے کارکنان اورہمدرد ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں سے اپیل کی کہ وہ عبدالمالک کا شاندار استقبال کرکے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کریں اوران کی حوصلہ افزائی کریں۔

9/25/2016 5:32:08 PM