Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہرمیں ہیٹ اسٹروکس سے جاں بحق ہونیو الے افرادکے ارواح کے ایصال ثواب کے لئے متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام منگل کے روزنائن زیروپربعدنماز عصرقرآن خوانی وفاتحہ خوانی


شہرمیں ہیٹ اسٹروکس سے جاں بحق ہونیو الے افرادکے ارواح کے ایصال ثواب کے لئے متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام منگل کے روزنائن زیروپربعدنماز عصرقرآن خوانی وفاتحہ خوانی
 Posted on: 6/23/2015
شہرمیں ہیٹ اسٹروکس سے جاں بحق ہونیو الے افرادکے ارواح کے ایصال ثواب کے لئے متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام منگل کے روزنائن زیروپربعدنماز عصرقر آن خوانی وفاتحہ خوانی 
قرآن وفاتحہ خوانی کے اجتماع میں مرحومین کی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کے لئے دعائیں کی گئیں،ایم کیوایم کا سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار
کراچی:۔۔۔۔22؍جون 2015ء
شہرمیں شدیدگرمی کے باعث ہیٹ اسٹروکس سے جاں بحق ہونیو الے سینکڑوں افرادکے ارواح کے ایصال ثواب کے لئے متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام قائدتحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پرمنگل کے روزایم کیو ایم کے مرکزنائن زیروپربعدنماز عصرقرآن خوانی کی گئی اورمرحومین کی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اورسوگوارلواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کے ساتھ مکمل اظہاریکجہتی کیاگیا ۔قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج کہف الوریٰ،اراکین رابطہ کمیٹی کنورنویدجمیل،عبدالحسیب،عارف خان ایڈووکیٹ، گلفراز خان خٹک، عظیم فاروقی، شبیراحمد قائمی،توصیف خانزادہ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیوایم شعبہ جات کے ارکان، علاقائی سیکٹرز ویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان،ہمدردوں اوراہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پررکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے خشوع وخضوع کے ساتھ اجتماعی دعاکرائی جس میں مرحومین کی مغفرت ان کے ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور سوگوارلواحقین کے صبرجمیل کے لئے دعاؤں کے ساتھ کراچی سمیت ملک بھر میں بارشیں کے آغاز،موسم کی خوشگوارتبدیلی اوربیماروں کو شفاء سمیت قائدتحریک الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکے لئے دعائیں شامل تھیں۔


12/11/2016 12:04:13 AM