Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سول حکومتیں عوام کو گیس ، بجلی اور پانی جیسی بنیادی اشیاء فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں ، الطاف حسین


سول حکومتیں عوام کو گیس ، بجلی اور پانی جیسی بنیادی اشیاء فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں ، الطاف حسین
 Posted on: 6/21/2015
سول حکومتیں عوام کو گیس ، بجلی اور پانی جیسی بنیادی اشیاء فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں ، الطاف حسین
آپ تمام علاقائی کمانڈروں، سب کمانڈروں اوریونٹ کمانڈروں کو ارجنٹ ہدایت دیں کہ وہ میدان عمل میں آکرمحنت ولگن سے عوام کو یہ بنیادی سہولیات فراہم کریں
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے بانی تحریک الطاف حسین کی پرزوراپیل
پاک فوج، زلزلوں ، سیلابوں ، خشک وقحط سالی اور دیگر قدرتی آفات کے موقع پر اپنے روزمرہ کےتمام امور چھوڑ کر عوام کی فلا ح وبہبود کیلئے میدان عمل میں آتی رہی ہے ، الطاف حسین 
ٹینکرکے فروخت اوربجلی کی چوری روکنے کا محنت طلب کام صرف پاک فوج ہی کرسکتی ہے، الطاف حسین
عوام اس مشکل وقت میں صبروتحمل سے کام لیں ،الطاف حسین کی اپیل
بجلی ، گیس اور پانی کی ترسیل کے نظام مرمت کیلئے آنے والا عملہ علاقوں میں پہنچیں تو انہیں تشدد کانشانہ نہ بنایاجائے بلکہ ان سے ہرممکن تعاون کیاجائے، الطاف حسین
لندن۔۔۔21، جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی تحریک جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے پرزور اپیل کی ہے کہ جہاں جہاں سویلین حکومتیں بشمول وفاقی حکومت، عوام کو بنیادی سہولیات مثلاً گیس ، بجلی اور پانی جیسی بنیادی اشیاء فراہم کرنے میں ناکام ہوں وہاں وہاں آپ تمام علاقائی کمانڈروں، سب کمانڈروں اوریونٹ کمانڈروں کو ارجنٹ ہدایت دیں کہ وہ میدان عمل میں آکراسی طرح محنت ولگن سے عوام کو یہ بنیادی سہولیات فراہم کریں جس طرح وہ زلزلوں ، سیلابوں ، خشک وقحط سالی اور دیگر قدرتی آفات کے موقع پر اپنے روزمرہ کے تمام امور چھوڑ کر عوام کی فلا ح وبہبود کیلئے میدان عمل میں آتے رہے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس طرح ایک طرف عوام کو درپیش مشکلات اور ان کی پریشانیوں میں کچھ کمی واقع ہوگی جبکہ دوسری طرف کروڑوں عوام ، پاک فوج کو دعائیں دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہائیڈرنٹ مافیا کی جانب سے پانی کے ٹینکرآج بھی بیچے جارہے ہیں ، بجلی کی چوری آج بھی کی جارہی ہے اور گیس کے ناجائز کنکشن بھی گیس کی قلت کا سبب بن رہے ہیں ۔ ان کا فی الفور خاتمہ کرنا انتہائی ضروری ہے اور یہ محنت طلب اور انتہائی مشکل کام صرف پاک فوج ہی کرسکتی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کراچی بھر کے عوام سے پرزوراپیل کی کہ وہ اس مشکل وقت میں صبروتحمل سے کام لیں ، ایک دوسرے کی مددکے اصول کے مطابق ایک دوسر ے کی مشکلات آسان کرنے کی کوشش کریں۔ دریں اثناء جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدرد عوام سے اللہ اور اس کے رسول ؐ کا واسطہ دیکر اپیل کی کہ بجلی ، گیس اور پانی کی ترسیل کے نظام مرمت اور ان سہولیات کی عدم فراہمی کا سبب بننے والے دیگر فالٹس دورکرنے کیلئے جب ان اداروں کے افسران اور ملازمین آپ کے علاقوں میں پہنچیں تو انہیں نہ تو تشدد کا نشانہ بنایاجائے اورنہ ہی ان کی گاڑیوں یا اوزاروں کو نقصان پہنچایاجائے بلکہ عملہ کے افراد سے ہرممکن تعاون کیاجائے کیونکہ وہ آپ کی مدد کیلئے ہی ان کڑ اور مشکل حالات میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر آپ کے علاقوں میں پہنچ رہے ہیں ۔

12/8/2016 2:01:16 PM