Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

امریکہ میں منعقدہ ’’مسلز‘‘کے مقابلے میں 75کلو گرام کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل جیتنے پرکراچی کے غریب و متوسط طبقے کے نوجوان عبد المالک کوجناب الطا ف حسین کی مبارکباد


امریکہ میں منعقدہ ’’مسلز‘‘کے مقابلے میں 75کلو گرام کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل جیتنے پرکراچی کے غریب و متوسط طبقے کے نوجوان عبد المالک کوجناب الطا ف حسین کی مبارکباد
 Posted on: 6/21/2015
امریکہ میں منعقدہ ’’مسلز‘‘کے مقابلے میں 75کلو گرام کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل جیتنے پرکراچی کے غریب و متوسط طبقے کے نوجوان عبد المالک کوجناب الطا ف حسین کی مبارکباد 
عبد الماک نے اپنی مدد آپ کے تحت مسلز چیمئن شپ ٹرافی میں حصہ لینے کے بعد کامیابی حاصل کرکے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے، الطا ف حسین 
عبد المالک کا تعلق غریب اور محنت کش طبقے سے ہے ان کی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے ، الطاف حسین 
امریکہ میں عبد المالک کی کامیابی پر ملک بھر کے عوام ، ان کے والدین اور اہل خانہ کو بھی الطاف حسین کی دلی مبارکباد 
لندن۔۔۔21، جون2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حیدری مارکیٹ کراچی میں خواتین کے پرس بیچنے والے نوجوان عبد المالک کو امریکہ میں منعقدہ ’’مسلز‘‘کے مقابلے میں 75کلو گرام کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل جیتنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی سے تعلق رکھنے والے غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان نے اپنی مدد آپ کے تحت مسلز چیمئن شپ ٹرافی میں حصہ لینے کے بعد کامیابی حاصل کرکے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عبد المالک نے جس طرح سے محنت اور مشقت کرکے کامیابی حاصل کی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور انہیں حکومتی سرپرستی فراہم کی جائے تو نوجوان دنیا بھر میں ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کرکے نت نئے ریکارڈ قائم کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عبد المالک کا تعلق غریب ومتوسط اور محنت کش طبقے سے ہے اور امریکہ میں مقابلہ جیتنے کے بعد عبد المالک کی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے اور انکے ٹیلنٹ کو ملک و قوم کے مفاد میں استعمال کیاجائے ۔جناب الطاف حسین نے عبد المالک کی کامیابی پر ملک بھر کے عوام ، ان کے والدین اور اہل خانہ کو بھی دلی مبارکباد پیش کی۔
English


4/20/2024 9:07:17 AM