Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام خواجہ آصف کے مہاجروں کے خلاف توہین آمیز بیان پر کراچی پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ


ایم کیوایم کے زیراہتمام خواجہ آصف کے مہاجروں کے خلاف توہین آمیز بیان پر کراچی پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 6/16/2015
ایم کیوایم کے زیراہتمام خواجہ آصف کے مہاجروں کے خلاف توہین آمیز بیان پر کراچی پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ 
’’گالی گولی کی سیاست نہیں چلے گی ‘‘’’بھوکے ننگے کالے کلوٹے زندہ لاش مکھی مہاجروں کو گالیاں دینا بند کرو ‘‘’’ مہاجروں کی تحقیر بند کرو ‘‘’’نسل پرست نسل پرست خواجہ آصف نسل پرست ‘‘مظاہرے کے شرکاء کے پلے کارڈز
’’زندہ ہے مہاجر زندہ ہے ’’ گولی بھی کھا کر زندہ ہے ‘‘’’ جیلوں میں جاکر زندہ ہے ‘‘’ ہم شیشہ نہیں فولاد ہیں مہاجر کی اولاد ہیں ‘‘’’تعصب بازی کی سرکار نہیں چلے نہیں چلے گی ، شرکاء کے نعرے 
کراچی ۔۔۔16، جون 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام منگل کی شب وفاقی وزیر اطلاعات خواجہ آصف کی جانب سے مہاجروں کے خلاف نفرت انگیز ، تعصب پر مبنی اور اشتعال انگیز بیان پر کراچی پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سرِ شام سے ہی پریس کلب پر پہنچنا شروع ہوگئے تھے جو مہاجروں کے خلاف ہتک آمیز بیان پر پُرجوش نعرے بازی کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے رہے ۔ مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پاکستان ، ایم کیوایم کے پرچم تھام رکھے تھے جبکہ شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈذ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر’’گالی گولی کی سیاست نہیں چلے گی ‘‘’’بھوکے ننگے کالے کلوٹے زندہ لاش مکھی مہاجروں کو گالیاں دینا بند کرو ‘‘’’ مہاجروں کی تحقیر بند کرو ‘‘’’نسل پرست نسل پرست خواجہ آصف نسل پرست ‘‘’’ خواجہ آصف مہاجر دشمن بیان پر معافی مانگو ‘‘’’مہاجرو ں سے نفرت پاکستان سے نفرت‘‘’’خواجہ آصف کے مہاجروں کے خلاف نفرت انگیز بیان کی مذمت کرتے ہیں ‘‘ ’پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے ' We made Pakistan we will save Pakistan''اور دیگر مذمتی الفاظ ، مطالبات اور کلمات جلی حروف میں تحریر تھے ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاءء نے ’’زندہ ہے مہاجر زندہ ہے ’’ گولی بھی کھا کر زندہ ہے ‘‘’’ جیلوں میں جاکر زندہ ہے ‘‘’’ نہ ڈرنے والا مہاجر ، نہ جھکنے والا مہاجر ’’ نہ بکنے والا مہاجر‘‘ ’’ ،اب ڈٹا رہے گا مہاجر‘‘’’اب نہیں رکے گا مہاجر‘‘’’ نعرہ نعرہ نعرہ الطاف جئے جئے جئے الطاف ‘‘’’ ہم شیشہ نہیں فولاد ہیں مہاجر کی اولاد ہیں ‘‘’’تعصب بازی کی سرکار نہیں چلے نہیں چلے گی ‘‘اور دیگر پرجوش نعرے لگائے جن کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ احتجاجی مظاہرے کا باقاعدہ آغاز6بجکر55منٹ پر تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ تلاوت کی سعادت حق پرست سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے حاصل کی ۔ مظاہرے سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر فاروق ستار ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، قمر منصور ، حیدر عباس رضوی نے خطاب کیا، جبکہ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی بھی موجود تھے ۔مظاہرے کے سلسلے میں کراچی پریس کلب کے سامنے اسٹیج بنایا گیا تھا جس کے عقب میں اسکرین پر ’’مہاجروں نے دی تھی جان تب بنا تھا پاکستان ‘‘اور’’مہاجروں کی تذلیل کا سلسلہ بند کرو ‘‘ بند کرو کے الفاظ تحریر تھے جبکہ اسٹیج کے اوپر ایم کیوایم اور پاکستان کے پرچم بھی لہرا رہے تھے ۔



12/4/2016 8:26:04 PM