Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مناسب ہوتا کہ وزیراعظم وضاحت کرنے کے ساتھ احتجاجی ہڑتالوں کی وجوہات کاسدباب کرتے، رابطہ کمیٹی


مناسب ہوتا کہ وزیراعظم وضاحت کرنے کے ساتھ احتجاجی ہڑتالوں کی وجوہات کاسدباب کرتے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/16/2015
مناسب ہوتا کہ وزیراعظم وضاحت کرنے کے ساتھ احتجاجی ہڑتالوں کی وجوہات کاسدباب کرتے، رابطہ کمیٹی
وزیراعظم کو کراچی میں ہڑتالوں پراعتراض ہے لیکن انہیں ماورائے عدالت قتل کے واقعات پراظہار مذمت کی توفیق نہیں ہوئی ، رابطہ کمیٹی
حق پرست عوام کو پرامن احتجاج اور ہڑتالیں کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے ، رابطہ کمیٹی
مظلوموں کو حکومت اورعدلیہ انصاف فراہم نہ کریں تو پھر مظلوم عوام کے پاس احتجاج اور ہڑتال کے سوا کیاراستہ رہ جاتا ہے ؟رابطہ کمیٹی
وزیراعظم وضاحت کریں کہ کراچی آپریشن کی نگرانی کیلئے کو ن سے عوامل انہیں مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام سے روک رہے ہیں، رابطہ کمیٹی
خوااجہ آصف کے اشتعال انگیز ریمارکس سے کروڑوں مہاجروں کی دل آزاری ہوئی ہے، رابطہ کمیٹی
نوازشریف خواجہ آصف کے نفرت انگیز اور توہین آمیز ریمارکس پران سے وضاحت طلب کریں، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔16، جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی میں کراچی میں ماورائے عدالت قتل کیے گئے نوجوانوں کو ’’مکھی‘‘ قراردینے کے حوالہ سے وضاحت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مناسب ہوتا کہ وزیراعظم وضاحت کرنے کے ساتھ ساتھ احتجاجی ہڑتالوں کے اسباب اوروجوہات کاسدباب کریں۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وزیراعظم کو اس بات پر اعتراض ہے کہ کراچی میں ہڑتالیں کیوں کی جاتی ہیں لیکن وہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہونے کے باوجودانہیں کراچی کے بے گناہ مہاجروں کو حراست کے دوران وحشیانہ تشدد کانشانہ بنانے، گرفتارشدگان کو لاپتہ کرنے اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات پراظہار مذمت کی توفیق نہیں ہوئی ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک بالخصوص سندھ بھر کے حق پرست عوام کو پرامن احتجاج اور ہڑتالیں کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے لیکن جب قانون نافذ کرنے والے ادارے ظلم وبربریت پر اترآئیں،بے گناہ مہاجر نوجوانوں کو ان کے اہل خانہ کے سامنے گرفتارکرکے لاپتہ کردیا جائے، سرکاری حراست میں بے گناہ نوجوانوں کو بدترین تشددکا نشانہ بنایاجائے ، انہیں حراست کے دوران ماورائے عدالت قتل کردیا جائے اور مظلوموں کو حکومت، عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انصاف فراہم نہ کیاجائے تو پھر مظلوم عوام کے پاس احتجاج اور ہڑتال کے سوا کیاراستہ رہ جاتا ہے ؟رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ کراچی آپریشن کی نگرانی کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی لیکن وزیراعظم کی جانب سے اس بات کی بھی وضاحت نہیں کی گئی کہ کونسے عوامل انہیں مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام سے روک رہے ہیں اور ایم کیوایم کو یقین دہانی کرانے کے باوجود حکومت کی جانب سے مانیٹرنگ کمیٹی کا قیام کیوں عمل میں نہیں لایا گیا ہے؟ رابطہ کمیٹی نے محب وطن مہاجروں کے بارے میں وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کے توہین آمیز ریمارکس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ آصف کے اشتعال انگیز ریمارکس سے کروڑوں مہاجروں کی دل آزاری ہوئی ہے جس کاوزیراعظم کو فوری نوٹس لینا چاہیے اورخواجہ آصف سے انکے نفرت انگیز اور توہین آمیز ریمارکس کی وضاحت طلب کرنی چاہیے۔ 
English

4/25/2024 7:20:27 PM