Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی وزیردفاع خواجہ آصف کی جانب سے مہاجروں کے بارے میں متعصبانہ اورنفرت انگیزبیان کی شدید مذمت


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی وزیردفاع خواجہ آصف کی جانب سے مہاجروں کے بارے میں متعصبانہ اورنفرت انگیزبیان کی شدید مذمت
 Posted on: 6/16/2015
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی وزیردفاع خواجہ آصف کی جانب سے مہاجروں کے بارے میں متعصبانہ اورنفرت انگیزبیان کی شدید مذمت
رابطہ کمیٹی نے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے آج صبح نائن زیروپر تمام تنظیمی شعبہ جات کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا
رابطہ کمیٹی اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں سے 11بجے پریس کانفرنس میں آگاہ کرے گی
کراچی۔۔۔ 16 جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کی جانب سے مہاجروں کے بارے میں متعصبانہ اورنفرت انگیزبیان کی شدید مذمت کی ہے اوراس حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے آج صبح ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپررابطہ کمیٹی اورتمام تنظیمی شعبہ جات کاہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے ۔ اس اجلاس میں خواجہ آصف کے مہاجروں کے بارے میں دیے گئے مہاجردشمن بیان پر احتجاج کالائحہ عمل طے کیاجائے گا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے ایوان اورایک ٹی وی پروگرام میں دوران گفتگو مہاجروں کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ’’مہاجرصرف جالندھر اور لدھیانہ سے آنے والے ہیں ،باقی سب جعلی مہاجر ہیں ‘‘ ۔رابطہ کمیٹی نے مہاجروں کے بارے میں خواجہ آصف کے اس متعصبانہ بیان کانوٹس لیتے ہوئے پر اس کی شدیدمذمت کی ہے اوراس پراحتجاج کالائحہ عمل تیارکرنے کے لئے آج صبح 10بجے تنظیمی شعبہ جات کااجلاس طلب کرلیاہے ۔ رابطہ کمیٹی اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں سے 11بجے پریس کانفرنس میں آگاہ کرے گی ۔
English

12/11/2016 2:06:08 AM