Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دین اسلام اور اقوام متحدہ کا چارٹر دنیا کے ہر انسان کو ظالم قوتوں سے دفاع کا حق دیتا ہے، الطاف حسین


دین اسلام اور اقوام متحدہ کا چارٹر دنیا کے ہر انسان کو ظالم قوتوں سے دفاع کا حق دیتا ہے، الطاف حسین
 Posted on: 6/15/2015
دین اسلام اور اقوام متحدہ کا چارٹر دنیا کے ہر انسان کو ظالم قوتوں سے دفاع کا حق دیتا ہے، الطاف حسین
دین اسلام، سلامتی کا مذہب ہے اور بحالت مجبوری جنگ کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے، الطاف حسین
اسلام میں جنگ کرنے کی یہ اجازت انتہائی سخت پابندیوں کے ساتھ دی گئی ہے، الطاف حسین
نبی کریم ؐ نے پہلی تین جنگوں میں سے کسی ایک جنگ کا آغاز بھی خود نہیں بلکہ یہ تینوں جنگیں آپ ؐ اور صحابہ کرامؓ پر حملہ کرکے زبردستی مسلط کی گئی تھیں، الطاف حسین
طاقتور فریق حملہ آور ہو توکمزورفریق کو اپنی حفاظت اوربچاؤکیلئے دفاع کا پورا حق حاصل ہے، الطاف حسین 
کمزورفریق کو حالات وواقعات اور وجوہات کے مطابق دوسرے مددگاروں سے میثاق یا معاہدہ کرنے کی راہ بھی آنحضرتؐ نے دکھائی ہے جو میثاق مدینہ کے نام سے مشہور ہے، الطاف حسین
کراچی اور اسلام آباد میں رابطہ کمیٹی ، ارکان سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی اور شعبہ جات کے ذمہ داران کو مختلف موضوعات پرالطاف حسین کا لیکچر
لندن۔۔۔15،جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ دین اسلام اور اقوام متحدہ کا چارٹر دنیا کے ہرانسان کو ظالم قوتوں سے دفاع کا حق دیتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب الطاف حسین نے نائن زیروعزیزآباد کراچی اور اسلام آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست ارکان سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کو مختلف موضوعات پر اپنے ایک طویل لیکچر میں کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے جناب الطاف حسین سے مختلف سوالات کیے جن کے جناب الطاف حسین نے مفصل جوابات دیئے۔ دین اسلام اور جنگ کے حوالہ سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ دین اسلام ،سلامتی کا مذہب ہے جو صبر، برداشت، محبت ،عفوودرگزر اورافہام وتفہیم سے کام لینے کا درس دیتا ہے اوربحالت مجبوری جنگ کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے لیکن دین اسلام میں جنگ کرنے کی یہ اجازت انتہائی سخت پابندیوں کے ساتھ دی گئی ہے ۔ مثلاً جنگ کے دوران خواتین ، بزرگوں ، معصوم بچوں اور بیماروں پر ہرگز ہاتھ نہ اٹھایا جائے اور انہیں کسی بھی قسم کی گزند نہ پہنچائی جائے ،کھڑی فصلوں اور درختوں کو نہ کاٹاجائے اور دوسرے مذاہب کی عبادت گاہوں کو نقصان نہ پہنچایا جائے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ نبی کریم ؐ نے پہلی تین جنگوں میں سے کسی ایک جنگ کا آغاز بھی خود نہیں کیا بلکہ یہ تینوں جنگیں آپ ؐ اور صحابہ کرامؓ پر حملہ کرکے زبردستی مسلط کی گئی تھیں اور بحالت مجبوری آپ ؐ نے صحابہ کرامؓ کے ساتھ مل کرہرجنگ کا ہمت کے ساتھ سامنا کیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس بات سے یہ عندیہ اور اجازت ملتی ہے کہ کوئی طاقتورفریق کسی کمزور فریق پر باربار حملہ آور ہوتا رہے تو کمزورفریق کو اپنی حفاظت اوربچاؤکیلئے طاقتورفریق سے دفاع کا پورا پورا حق حاصل ہے اور اس کمزورفریق کو حالات وواقعات اور وجوہات کے مطابق دوسرے مددگاروں سے میثاق یا معاہدہ کرنے کی راہ بھی آنحضرتؐ نے دکھائی ہے جو میثاق مدینہ کے نام سے مشہور ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ دنیا کے ہرانسان کو یہ حق دین اسلام اور اقوام متحدہ کاچارٹر بھی دیتا ہے ۔
English Viewers

4/24/2024 2:05:40 PM