Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایبٹ آباد کے علاقے سکندرآباد میں اے پی ایم ایس او کے 37ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایم کیوایم کے زونل آفس کا افتتاح کردیا گیا


ایبٹ آباد کے علاقے سکندرآباد میں اے پی ایم ایس او کے 37ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایم کیوایم کے زونل آفس کا افتتاح کردیا گیا
 Posted on: 6/12/2015
ایبٹ آباد کے علاقے سکندرآباد میں اے پی ایم ایس او کے 37ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایم کیوایم کے زونل آفس کا افتتاح کردیا گیا
زونل آفس کا افتتاح ایم کیوایم کے سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے کیا 
ہزار ہ صوبے سمیت ملک بھر میں صوبوں کے مطالبات عوام کی آواز ہیں، سینیٹر بیرسٹر سیف محمد علی سیف 
ایم کیوایم ایبٹ آباد میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کو وسعت دیگی، سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف 
ایبٹ آباد۔۔۔12، جون 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ نے ایبٹ آباد کے علاقے سکندرآباد میں اے پی ایم ایس او کے 37ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایم کیوایم کے زونل آفس کا افتتاح کردیا ۔زونل آفس کا افتتاح ایم کیوایم کے سینیٹر و خیبرپختونخوا کے صدر بیرسٹر محمد علی سیف نے کیا ۔زونل آفس کی افتتاحی تقریب میں ایم کیوایم خیبر پختونخوا کے ذمہ داران ، ایبٹ آباد زون کے انچارج و اراکین ، کارکنان اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ زونل آفس کے افتتاح کے بعد اے پی ایم ایس او کے 37ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اس موقع پر سینیٹر بیرسٹر سیف نے ذمہ داران و کارکنان کو یوم تاسیس اور زونل آفس کے افتتاح کی دلی مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر سینیٹر بیرسٹر سیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہزار ہ صوبے سمیت ملک بھر میں صوبوں کے مطالبات عوام کی آواز ہیں اور مزید صوبے بنانے سے ملک کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین شروع دن سے ہی ملک بھر کی مظلوم قومیتوں کے جائز حقوق کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں اور ہزارہ صوبہ سمیت ملک بھر میں نئے صوبے کے عوامی مطالبات پر جناب الطا ف حسین عوام کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ نئے صوبوں کے عوامی مطالبات کو تعصب اور لسانیت کی نذر نہ کیاجائے ، اس عمل سے ملک بھر کے عوام میں شدید احساس محرومی پیدا ہورہا ہے ۔ بیرسٹر سیف نے کہاکہ ایم کیوایم ایبٹ آباد میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کو وسعت دیگی اور یہاں کے عوام کیلئے کے کے ایف کی ایمبولینس سروسز کو بہتر بنایاجائے گا ۔ انہوں نے ذمہ داران و کارکنان پر زور دیا کہ وہ ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپیگنڈوں اور سازشوں کا ہرگز شکار نہ ہوں ، ایم کیوایم کے سازشیں اور پروپیگنڈے اسی لئے کئے جاتے ہیں کہ جناب الطاف حسین نے کبھی بھی اپنے اصولوں کا سودانہیں کیا اور ملک بھر کے عوام کے اجتماعی مفادات کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داران و کارکنان ہزارہ میں جناب الطاف حسین کے پیغام حق پرستی کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیں اور اس سلسلے میں اپنی تمام صلاحیتوں کا استعمال کریں ۔ 

12/9/2016 11:17:39 AM