*	مختلف جامعات، کالجوں ، انسٹیٹیوٹس کے طلباء ، طالبات سمیت لاکھو ں افراد کی شرکت ، جوش و خروش اور نعرے
*	ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین کا جناح گراؤنڈ کے مرکزی اجتماع سمیت ملک کے 32مقامات پر بیک وقت ٹیلی فونک خطاب
*	جناح گراؤنڈ میں ایم کیوا یم کے پرچمو ں کی برسات، نوجوانوں اور بچے بچیوں نے پرچم کے رنگ جیسی لباس زیب تن کئے ، چہروں پر ایم کیوا یم کے پرچم کی پینٹنگ
*	اطراف کی عمارتوں، گلیوں اور جناح گراؤنڈ کی دیواروں پربرقی قمقموں،جناب الطاف حسین کی تصاویر کی بہار
*	ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ پروگرامز میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والی ٹیمز کو اعزازی
شیلڈز اور نقد انعامات دئیے 
*	رابطہ کمیٹی نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اے پی ایم ایس او کی مرکزی کابینہ اور ذیلی شعبہ گہوار�ۂ ادب کو شیلڈ ز دیں
*	پروگرام کے اختتام پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ،میوزیکل پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔