Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے سینئر رکن فیض احمد کے والد انتقال کرگئے


ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے سینئر رکن فیض احمد کے والد انتقال کرگئے
 Posted on: 6/11/2015
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے سینئر رکن فیض احمد کے والد انتقال کرگئے
قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا فیض احمد کے والد کے انتقال پر اظہارافسوس
الطاف حسین نے فیض احمد فون کرکے انکے والد کے انتقال پر تعزیت کی
رابطہ کمیٹی ، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ اور شعبہ خواتین کی ارکان نے فیض احمد کی رہائش گاہ جاکر سوگوارلواحقین سے تعزیت کی 
لندن۔۔۔11، جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے سینئر رکن فیض احمد کے والد ریاض احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اوران سے دلی تعزیت کی۔فیض احمد سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے فیض احمد سمیت تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ریاض احمد مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین) ۔دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ اور شعبہ خواتین کی ارکان نے فیض احمد کی رہائش گاہ واقع لندن جاکر سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کی ۔ وہ کچھ دیرتک سوگوارلواحقین کے ساتھ رہے اورانہوں نے مرحوم کے بلند درجات اور سوگواران کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔واضح رہے کہ ریاض احمد مرحوم کی آج اچانک طبیعت ناساز ہوگئی تھی، انہیں کراچی کے مقامی اسپتال میں لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور رضائے الہی سے انتقال کرگئے ۔

12/11/2016 5:54:17 AM