Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کچھی مہاجرین کے بے سہارا اور فاقہ زدہ خاندانوں کی امداد کیلئے فی الفور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ، الطاف حسین


کچھی مہاجرین کے بے سہارا اور فاقہ زدہ خاندانوں کی امداد کیلئے فی الفور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ، الطاف حسین
 Posted on: 7/12/2013
کچھی مہاجرین کے بے سہارا اور فاقہ زدہ خاندانوں کی امداد کیلئے فی الفور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ، الطاف حسین 
حکومت سندھ اور اس کے متعلقہ محکمہ جاتی ادارے کچھی برادری کے متاثرہ خاندانوں کی ایک پائی کی مدد کرنے حتیٰ کے ایک بوند پانی فراہم کرنے سے بھی غافل ہیں ، الطاف حسین 
جن جن علاقوں میں کچھی مہاجرین نقل مکانی کرکے آئے ہیں وہاں کے مخیر حضرات ، تاجر اور اہل محلہ متاثرین کی دیکھ بھال ، علاج و معالجہ اور خوراک کی فراہمی کو یقینی بنائیں ، الطاف حسین 
لندن۔۔۔12، جولائی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کے عوام سے بالعموم اور سندھ کے عوام سے باالخصوص اللہ ، رسول ﷺ اور رمضان کے مقدس مہینے کے صدقے اپیل کی ہے کہ کراچی میں دہشت گردوں کے مسلسل حملوں کی وجہ سے بدین ، ٹھٹھہ ، ملیر ، بلدیہ ٹاؤن سندھ کے دیگر علاقوں میں عارضی نقل مکانی کرنیوالے کچھی برادری کے متاثرین کی ہرممکن امداد کریں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کچھی برادری کے بے سہارا خاندانوں کی حکومت سندھ اور اس کے متعلقہ محکمہ جاتی ادارے ایک پائی کی مدد کرنے حتیٰ کے ایک بوند پانی فراہم کرنے سے بھی غافل ہیں اور ان بے خانماں برباد کچھی مہاجرین کی بے بسی پر ان کی مدد نہ کرنے کا عمل کرنے کے بجائے خوش ہوکر دہشت گردوں کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مسلسل حملوں کی وجہ سے کراچی سے کچھی برادری اپنے بسے بسائے گھر مختلف مقامات پر رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں جبکہ ان سے بہت سے خاندان معصوم بچے اور بچیوں کے ساتھ مختلف مقامات پر کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں ۔جناب الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ کچھی برادری کے بے سہارا اور فاقہ زدہ خاندانوں کی امداد کیلئے فی الفور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں ، متاثرین کیلئے حتی المقدور کوشش کرکے غذائی اجناس سمیت دیگر ضروریات زندگی کے سامان کی فراہمی کے عمل کو جلد سے جلد یقینی بنائیں اور ثواب دریں حاصل کریں ۔ الطاف حسین نے ایک مرتبہ پھر مخیر حضرات ، تاجروں اور اہل محلہ سے اپیل کی کہ جن جن علاقوں میں کچھی مہاجر ین اپنے گھروں کوچھوڑ کر کسمپرسی کی زندگی گزار کر نقل مکانی پر مجبور ہوئے ان کی دیکھ بھال ، علاج و معالجہ اور خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے ۔ 

5/5/2024 10:18:32 AM