Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کچھی برادری کے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو فی الفور ان کے گھروں میں بسایا جائے، رابطہ کمیٹی


کچھی برادری کے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو فی الفور ان کے گھروں میں بسایا جائے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/11/2013
کچھی برادری کے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو فی الفور ان کے گھروں میں بسایا جائے، رابطہ کمیٹی 
جرائم پیشہ دہشت گردوں نے کلری، بغدادی ، ہنگورہ آباد، نیاآباد، آگرہ تاج کالونی اورلیاری کے دیگر علاقوں قتل وغارتگری کا بازار گرم کررکھا ہے۔کچھی برادری کے گھروں پر مسلح حملوں کے باعث ہزاروں افراد سندھ کے مختلف شہروں میں نقل مکانی پر مجبورکرچکے ہیں۔ان مظالم پرسندھ کے مستقل باشندوں کے حقوق کے دعویدار قوم پرستوں کی اکثریت خاموش ہے۔کچھی برادری پر مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والے قوم پرستوں کو سلام تحسین پیش کرتے ہیں، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔11، جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم پیشہ دہشت گردوں کی مسلح کارروائیوں کے باعث لیاری کے مختلف علاقوں سے کچھی برادری کی نقل مکانی کا فوری نوٹس لیاجائے اور بیدخل کئے گئے خاندانوں کو فی الفور ان کے گھروں میں بسایا جائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے لیاری کے مختلف علاقوں میں نام نہاد پیپلزامن کمیٹی کے دہشت گردوں کی جانب سے کچھی برادری کے گھروں پر مسلح حملے ، کچھی برادر ی کے لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے اور انہیں ان کے گھروں سے جبراً بیدخل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک عبادت کا مہینہ ہے اور اس ماہ مبارک میں لوگوں کی مدد کی جاتی ہے لیکن جرائم پیشہ دہشت گردوں نے اس ماہ میں بھی کلری، بغدادی ، ہنگورہ آباد، نیاآباد، آگرہ تاج کالونی اور لیاری کے دیگر علاقوں قتل وغارتگری اور دہشت گردی کا بازار گرم کررکھا ہے ، کچھی برادری کے گھروں پر مسلح حملوں کے باعث ہزاروں افراد سندھ کے مختلف شہروں میں نقل مکانی پر مجبورکرچکے ہیں اوران گھروں پرمسلح دہشت گردوں نے قبضے کرکے مورچے قائم کرلئے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قیام پاکستان اور تعمیرپاکستان میں کچھی برادری کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اور سندھ کے حقوق کی جدوجہد میں بھی کچھی برادری نے نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سندھ کے مستقل باشندے یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ کچھی برادری پر ڈھائے جانے والے مظالم پرنام نہاد قوم پرستوں کی اکثریت کیوں خاموش ہے ؟اور سندھ کے حقوق کے بلند وبانگ دعوے کرنے والے آخر کہاں غائب ہوچکے ہیں؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جن سندھ کے حقوق کے سچے علمبردار اور اصل قوم پرستوں نے کچھی برادری پر ڈھائے جانے والے مظالم اورانکی بیدخلی کے خلاف آواز اٹھائی ہے جس پرایم کیوایم انہیں سلام تحسین پیش کرتی ہے۔
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرنا اور شہریوں کو بلاامتیاز جان ومال کا تحفظ فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن تاحال حکومت کی جانب سے نقل مکانی کرنے والے کچھی برادری کے خاندانوں کے ان کے گھروں میں بسایا نہیں جاسکا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ لیاری کے مختلف علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے کچھی برادری کے خاندانوں کو واپس ان کے گھروں میں بسایا جائے ، کچھی برادری کو جان ومال کاتحفظ فراہم کیا جائے اور انہیں مسلح دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے ۔

5/17/2024 12:02:32 AM