Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشت گرد شہر کا امن تباہ کرکے ملک کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی گھناؤنی سازش پر عمل پیرا ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


دہشت گرد شہر کا امن تباہ کرکے ملک کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی گھناؤنی سازش پر عمل پیرا ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 7/7/2013 1
دہشت گرد شہر کا امن تباہ کرکے ملک کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی گھناؤنی سازش پر عمل پیرا ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔7، جولائی 2013ء 
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹریونٹ 137-Aکے جوائنٹ انچارج اظہرایوب شہید کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اظہر یعقوب یونٹ آفس کے قریب بیٹھے تھے کہ مسلح دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے شدید زخمی ہوئے انکے فوری طور پر عباس اسپتال لیا جایارہا تھے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالیق حقیقی جا ملے۔ ان کے شہادت کی خبر ملتے ہی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر ناصر جمال او ررکن رابطہ کمیٹی کے سید امین الحق استپال پہنچ وہاں پر موجود کارکنان کو تسلی دی اور پرامن رہنے کی اپیل کی۔ 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹریونٹ 137-Aکے جوائنٹ انچارج اظہرایوب کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے قتل میں ملوث دہشت گرد شہر کا امن تباہ کرکے ملک کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی گھناؤنی سازش پر عمل پیرا ہیں۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مسلح دہشت گرد شہر میں دندناتے پھر رہے ہیں اور انہیں لگام دینے والا کوئی دکھائی نہیں دیتا ، پولیس و انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے دہشت گردوں کی عملی طور پر سرکوبی کے بجائے صرف اور صرف بلند و بانگ دعوؤں پر ہی اکتفا کئے ہوئے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں مسلح دہشت گردفائرنگ کا نشانہ بنا کر حق پرست منتخب نمائندوں سمیت ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنان کو بیدردی سے قتل کرچکے ہیں لیکن یہ امر باعث افسوس ہے کہ سفاک قاتل آج بھی قانون کی گرفت سے نہ صرف آزاد ہیں بلکہ اپنے آپ کو آئین و قانون سے ماورا ء تصور کررہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کوصبرجمیل عطا فرمائے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ،و زیراعظم میاں نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشر ت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 137-Aکے جوائنٹ انچارج اظہر ایوب کے سفاکانہ قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور انہیں عبرتناک سزا دی جائے ۔ 



5/16/2024 9:42:21 PM