Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں لوگ خدمت کے نام پر سیاست کرتے ہیں الطاف حسین نے سیاست میں خدمت کو متعارف کرایا ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

پاکستان میں لوگ خدمت کے نام پر سیاست کرتے ہیں الطاف حسین نے سیاست میں خدمت کو متعارف کرایا ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 7/7/2013 1
پاکستان میں لوگ خدمت کے نام پر سیاست کرتے ہیں الطاف حسین نے سیاست میں خدمت کو متعارف کرایا ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
جناب الطا ف حسین کے خلاف اب سازشیں ملک سے نکل کر بین الاقوامی سطح پر بھی کی جارہی ہے 
دشمنوں کی سازشوں کو سامنے رکھتے ہوئے اس مرتبہ زکوۃِ فطرہ کی مہم شروع کریں گے 
رمضان المبارک میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی زکوۃ ، فطرہ مہم کی وصولی کے سلسلے میں لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ کارکنان کے اجلاس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔7، جولائی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان میں جہاں لوگ خدمت کے نام پر سیاست کررہے ہیں وہاں پر قائدتحریک جناب الطاف حسین نے سیاست میں خدمت کے تصور کو متعارف کرایا ہے ، ایم کیوایم ایک روایت شکن تنظیم ہے لیکن اچھی روایتوں کی امین بھی رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اور خاص طور پر جناب الطا ف حسین کے خلاف ہمیشہ سے سازشیں ہوتی رہی ہیں اور اب یہ سازشیں ملک سے نکل کر بین الاقوامی سطح پر بھی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم دشمنوں کی سازش کو سامنے رکھتے ہوئے اس رمضان میں ایک مرتبہ پھر زکوٰۃ اور فطرے کے حصول کی مہم شروع کر رہے ہیں لیکن ذہن میں رکھائے جائے کہ کسی کو انگلی اٹھانے کا موقع نہ مل سکے ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جو رسید ملے گی وہ جان سے زیادہ قیمتی لگنی چاہئے کیونکہ وہ قوم اور قائد تحریک الطاف حسین کی ہمارے پاس امانت ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان مشکلات میں گہرا ہوا ہے دہشت گردی ، غربت اور اندھیروں کا شکار ہے اس موقع پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف پروپیگنڈا اور سازشیں ہم سے دشمنی نہیں بلکہ قوم اور ملک سے دشمنی ہے جبکہ میڈیا پر نظر ڈالی جائے تو انہیں صرف اور صرف ایم کیوایم اورقائد تحریک الطاف حسین کے خلاف زہر اگلنے کے علاوہ کوئی کام دکھائی نہیں دیتا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کے روز لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں رمضان المبارک کے مہینے میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی زکوٰۃ ، فطرہ اور عطیات کی وصولی کی مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارکنان کے ایک بڑے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ایم کیوایم کے کارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس کی نظامت ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی نے کی جبکہ تلاوت حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبد الحسیب نے کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ یہ بات بڑے فخر کی ہے کہ پاکستان میں کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس خدمت کا اتنا بڑا نیٹ ورک اور ماضی و حال موجود نہیں ہے کہ جس کی پاسبانی ،نگہبانی جناب الطاف حسین اور ان کے کارکنان کررہے ہیں، اگر خدمت کی جائے تو اس کی اصل روح کے ساتھ کی جائے ، پاکستان میں لوگ اسپتال بنا کر ملک کے سربراہ بننے کے دعویدار بنتے ہیں لیکن قائد تحریک الطاف حسین خدمت کے سلسلے میں کسی صلے اورستائش کی تمنا نہیں رکھتے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی اس خدمت اور خدمت کے جذبے سے لوگ ڈرتے ہیں ، قائد تحریک الطاف حسین کے کارکنان جس طرح لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں اوربہتری لانے کیلئے محلہ محلہ ، گلی گلی ، بازار بازار گھوم کر سفید پوشوں ، مظلوموں ، ضرورت مندوں کیلئے آسانیاں دینے ، وسائل لینے کیلئے گھومتے ہیں اس سے بھی بعض لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہے اور ہمارے اس عمل کو ایک سازش کے تحت لوگوں نے کوشش کی ہے کہ اس کو سوالیہ نشان بنا دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کے ڈسپلن ، خلوص ، وفاداری کی پورے 
پاکستان میں مثال نہیں دی جاسکتی ، آپ کا اور ہمارا ڈسپلن ، اتحاد ہے جس سے مخالفین خوف کھاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بہت سے لوگ ہمارے نام سے مختلف جگہوں پر جاکر دانستہ طور پر ایسا رویہ اختیار کرتے ہیں جس سے حق پرست عوام اور لوگوں کے درمیان ایم کیوایم کاامیج خراب کیاجاسکے ، اسی طرح بہت سے لوگوں نے زکوٰۃ ، فطرہ ان لوگوں سے جاکر مانگنے کی کوشش کی جن کا نہ یہ مذہبی فریضہ ہے ایسے افراد پر نظر رکھئے جو آپ کا نام اور لباد ہ اوڑھ کر غیر مسلموں کے پاس بھی اس مذہبی فریضے کی ادائیگی کیلئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ زکوٰۃ ، فطرہ کی مہم میں کوئی بھی مختلف رویہ اپنائے گا وہ مجھ میں سے، آپ میں سے ہی نہیں بلکہ قائد تحریک کا کارکن بھی نہیں ہوگا اور اگر اس نے یہ لیبل لگایا ہوا ہے تو اس سے یہ لیبل چھین لیاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پرزکوٰۃ فطرے کی ادائیگی کے حوالے سے نائن زیرو پر شکایتی سیل بنایا جارہا ہے ، شکایتی سیل کا نمبر میڈیا کو جاری جلد کردیاجائے گا ۔ہم میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ میڈیا ریاست کاچوتھا ستون ہے اس ریاست کی مضبوطی اور بہتری کیلئے ذمہ داری کا احساس کرنا چاہئے ، اس کی مضبوطی حقیقت اور انصاف کو اجاگر کرنے میں ہے ۔انہوں نے کہا بعض میڈیا کے افراد ایم کیو ایم کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلارہے ہیں اور ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کا بھی میڈیا ٹرائل کررہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔

پاکستان میں لوگ خدمت کے نام پر سیاست کرتے ہیں الطاف حسین نے سیاست میں خدمت کو متعارف کرایا ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
جناب الطا ف حسین کے خلاف اب سازشیں ملک سے نکل کر بین الاقوامی سطح پر بھی کی جارہی ہے 
دشمنوں کی سازشوں کو سامنے رکھتے ہوئے اس مرتبہ زکوۃِ فطرہ کی مہم شروع کریں گے 
رمضان المبارک میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی زکوۃ ، فطرہ مہم کی وصولی کے سلسلے میں لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں 
منعقدہ کارکنان کے اجلاس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔7، جولائی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان میں جہاں لوگ خدمت کے نام پر سیاست کررہے ہیں وہاں پر قائدتحریک جناب الطاف حسین نے سیاست میں خدمت کے تصور کو متعارف کرایا ہے ، ایم کیوایم ایک روایت شکن تنظیم ہے لیکن اچھی روایتوں کی امین بھی رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اور خاص طور پر جناب الطا ف حسین کے خلاف ہمیشہ سے سازشیں ہوتی رہی ہیں اور اب یہ سازشیں ملک سے نکل کر بین الاقوامی سطح پر بھی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم دشمنوں کی سازش کو سامنے رکھتے ہوئے اس رمضان میں ایک مرتبہ پھر زکوٰۃ اور فطرے کے حصول کی مہم شروع کر رہے ہیں لیکن ذہن میں رکھائے جائے کہ کسی کو انگلی اٹھانے کا موقع نہ مل سکے ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جو رسید ملے گی وہ جان سے زیادہ قیمتی لگنی چاہئے کیونکہ وہ قوم اور قائد تحریک الطاف حسین کی ہمارے پاس امانت ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان مشکلات میں گہرا ہوا ہے دہشت گردی ، غربت اور اندھیروں کا شکار ہے اس موقع پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف پروپیگنڈا اور سازشیں ہم سے دشمنی نہیں بلکہ قوم اور ملک سے دشمنی ہے جبکہ میڈیا پر نظر ڈالی جائے تو انہیں صرف اور صرف ایم کیوایم اورقائد تحریک الطاف حسین کے خلاف زہر اگلنے کے علاوہ کوئی کام دکھائی نہیں دیتا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کے روز لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں رمضان المبارک کے مہینے میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی زکوٰۃ ، فطرہ اور عطیات کی وصولی کی مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارکنان کے ایک بڑے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ایم کیوایم کے کارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس کی نظامت ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی نے کی جبکہ تلاوت حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبد الحسیب نے کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ یہ بات بڑے فخر کی ہے کہ پاکستان میں کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس خدمت کا اتنا بڑا نیٹ ورک اور ماضی و حال موجود نہیں ہے کہ جس کی پاسبانی ،نگہبانی جناب الطاف حسین اور ان کے کارکنان کررہے ہیں، اگر خدمت کی جائے تو اس کی اصل روح کے ساتھ کی جائے ، پاکستان میں لوگ اسپتال بنا کر ملک کے سربراہ بننے کے دعویدار بنتے ہیں لیکن قائد تحریک 

2
الطاف حسین خدمت کے سلسلے میں کسی صلے اورستائش کی تمنا نہیں رکھتے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی اس خدمت اور خدمت کے جذبے سے لوگ ڈرتے ہیں ، قائد تحریک الطاف حسین کے کارکنان جس طرح لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں اوربہتری لانے کیلئے محلہ محلہ ، گلی گلی ، بازار بازار گھوم کر سفید پوشوں ، مظلوموں ، ضرورت مندوں کیلئے آسانیاں دینے ، وسائل لینے کیلئے گھومتے ہیں اس سے بھی بعض لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہے اور ہمارے اس عمل کو ایک سازش کے تحت لوگوں نے کوشش کی ہے کہ اس کو سوالیہ نشان بنا دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کے ڈسپلن ، خلوص ، وفاداری کی پورے 
پاکستان میں مثال نہیں دی جاسکتی ، آپ کا اور ہمارا ڈسپلن ، اتحاد ہے جس سے مخالفین خوف کھاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بہت سے لوگ ہمارے نام سے مختلف جگہوں پر جاکر دانستہ طور پر ایسا رویہ اختیار کرتے ہیں جس سے حق پرست عوام اور لوگوں کے درمیان ایم کیوایم کاامیج خراب کیاجاسکے ، اسی طرح بہت سے لوگوں نے زکوٰۃ ، فطرہ ان لوگوں سے جاکر مانگنے کی کوشش کی جن کا نہ یہ مذہبی فریضہ ہے ایسے افراد پر نظر رکھئے جو آپ کا نام اور لباد ہ اوڑھ کر غیر مسلموں کے پاس بھی اس مذہبی فریضے کی ادائیگی کیلئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ زکوٰۃ ، فطرہ کی مہم میں کوئی بھی مختلف رویہ اپنائے گا وہ مجھ میں سے، آپ میں سے ہی نہیں بلکہ قائد تحریک کا کارکن بھی نہیں ہوگا اور اگر اس نے یہ لیبل لگایا ہوا ہے تو اس سے یہ لیبل چھین لیاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پرزکوٰۃ فطرے کی ادائیگی کے حوالے سے نائن زیرو پر شکایتی سیل بنایا جارہا ہے ، شکایتی سیل کا نمبر میڈیا کو جاری جلد کردیاجائے گا ۔ہم میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ میڈیا ریاست کاچوتھا ستون ہے اس ریاست کی مضبوطی اور بہتری کیلئے ذمہ داری کا احساس کرنا چاہئے ، اس کی مضبوطی حقیقت اور انصاف کو اجاگر کرنے میں ہے ۔انہوں نے کہا بعض میڈیا کے افراد ایم کیو ایم کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلارہے ہیں اور ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کا بھی میڈیا ٹرائل کررہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔

5/16/2024 9:16:47 PM