Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی جانب سے ایم کیوایم اور قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے اور من گھڑت اور بے بنیاد خبریں اور تجزیے نشر اور شائع کرنیوالے ٹی وی چینلز اور اخبارات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ


ایم کیوایم کی جانب سے ایم کیوایم اور قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے اور من گھڑت اور بے بنیاد خبریں اور تجزیے نشر اور شائع کرنیوالے ٹی وی چینلز اور اخبارات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ
 Posted on: 7/6/2013 1
ایم کیوایم کی جانب سے ایم کیوایم اور قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے اور من گھڑت اور بے بنیاد خبریں اور تجزیے نشر اور شائع کرنیوالے ٹی وی چینلز اور اخبارات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ
اے آر وائی کے پروگرام ’’کھرا سچ‘‘ کے 27 ،30 جون اور 2 جولائی کو نشر ہونے والے شوز میں ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین پر بے بنیاد الزامات اور کردار کشی پر پروگرام کے میزبان مبشر لقمان اور ادارے کے مالکان کو ایم کیوایم کی جانب سے 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا گیا
من گھڑت اور بے بنیاد خبر شائع کرنے پر روزنامہ دنیا، روزنامہ امت اور انگریزی روزنامہ پاکستان ٹو ڈے کو بھی قانونی نوٹس جاری کردیئے گئے
ایم کیوایم کے قانونی ماہرین بے بنیاد، من گھڑت اور جھوٹی رپورٹس، تبصرے، تجزیے نشر اور شائع کرنے والے دیگر ٹی وی چینلز اور اخبارات کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کی تیاری کر رہے ہیں
کراچی ۔۔۔ 6 جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ نے بعض نجی ٹی وی چینلزکے بعض ٹاک شوز اوربعض اخبارات میں ایم کیوایم اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے جانے اورمن گھڑت اوربے بنیادخبروں اورتجزیوں پر متعلقہ ٹی وی چینلزاوراخبارات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کافیصلہ کیاہے۔ اس سلسلے میں ابتدائی طورپر اے آر وائی کے پروگرام ’’ کھراسچ‘‘ کے 27 اور30جون اور2جولائی کونشرہونے والے شوزمیں ایم کیوایم اورجناب الطاف حسین پر عائد کئے جانے والے بے بنیادالزامات اورکردارکشی پر پروگرام کے میزبان مبشرلقمان اورادارے کے مالکان کوایم کیوایم کی جانب سے قانونی نوٹس بھیج دیئے ہیں اور10 ارب روپے ہرجانے کادعویٰ دائرکردیاہے۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی جانب سے روزنامہ دنیا کوبھی نوٹس جاری کیا گیاہے۔ یہ نوٹس روزنامہ دنیامیں 2جولائی کوجناب الطا ف حسین کی ملکیت کے بارے میں شائع ہونے والی غلط خبرپرروزنامہ دنیاکے مالک، ایڈیٹر،پرنٹر اور لندن میں روزنامہ دنیا کے نمائندے اظہرجاوید کوقانونی نوٹس جاری کیاگیاہے اورروزنامہ پر پانچ کروڑروپے ہرجانہ کادعویٰ دائرکیاگیاہے ۔ اسکے علاوہ روزنامہ ’’ امت ‘‘ کی 2جولائی کو ایم کیوایم کے خلاف شائع ہونے والی سراسرغلط اوربے بنیادخبرپر روزنامہ کے مالک، ایڈیٹر اورپبلشرکوبھی قانونی نوٹس جاری کیا گیا ہے اورروزنامہ پرپانچ کروڑروپے ہرجانے کادعویٰ دائرکیاگیاہے ۔ایم کیوایم نے بے بنیادخبرکی اشاعت پر انگریزی روزنامہ ’’ پاکستان ٹوڈے ‘‘ کوبھی قانونی نوٹس جاری کردیاہے۔ایم کیوایم کے قانونی ماہرین دیگرنجی ٹی وی چینلزپر نشرہونے والی خبروں ، ٹاک شوز اوراخبارات میں ایم کیوایم اور قائدتحریک الطاف حسین کے بارے میں سراسر بے بنیاد، من گھڑت اورجھوٹی خبریں اوررپورٹس، تبصرے، تجزیے نشراورشائع کرنے پر ان کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کرنے کی تیاری کرر ہے ہیں ۔

5/17/2024 12:02:47 AM